وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا امکان مسترد کر دیا

W
Web Desk
1 ستمبر، 2026
ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا امکان مسترد کر دیا

ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا امکان مسترد کر دیا، اردن حملوں پر سخت ردعمل کی دھمکی بھی دے دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں فیصلہ کن کارروائی کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

اوول آفس میں ایک تقریب کے دوران ایک صحافی نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا وہ ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرا سکتے ہیں؟ اس سوال پر امریکی صدر نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر ضروری قرار دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسا کبھی نہیں کہیں گے، تاہم واضح طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران مکمل طور پر شکست کھا چکا ہے، ایسے میں اسے شکست دینے کے بعد ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ٹرمپ نے ایران پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات بھی عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں حکومت مخالف ایک لاکھ سے زائد افراد کو قتل کیا گیا۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اردن میں ایک فوجی اڈے پر حملوں کے جواب میں ایران کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اردن میں امریکی مفادات اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی صورت میں امریکا کی جانب سے سخت ردعمل دیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 ستمبر، 2026 کو 02:09 AM

آخری تدوین: 1 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

بھارت میں 13 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خارج کرنے پر امریکی رکنِ کانگریس کا اظہارِ تشویش
امریکا

بھارت میں 13 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خارج کرنے پر امریکی رکنِ کانگریس کا اظہارِ تشویش

امریکی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال نے بھارت میں مبینہ طور پر 13 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خارج کرنے کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بھارتی عوام کے پُرامن احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے اس معاملے کو ووٹ کے حق اور جمہوری عمل سے جوڑا۔ بھارتی صحافی سوہاسنی حیدر نے بھی ان کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کیا

شہلا نعیم16 اکتوبر، 2026
الہان عمر کے خلاف تحقیقات تیز، موبائل فون ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری
امریکا

الہان عمر کے خلاف تحقیقات تیز، موبائل فون ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری

امریکی رکن کانگریس الہان عمر کے خلاف امیگریشن ریکارڈ اور شہریت حاصل کرنے کے طریقہ کار سے متعلق تحقیقات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی سوٹا میں گرینڈ جیوری کے تحت متعدد سمن جاری کیے گئے اور ان کے گھر کی تلاشی کے دوران موبائل فون، پاسپورٹ سمیت دیگر اشیا قبضے میں لی گئیں۔ الہان عمر نے تحقیقات کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے

شہلا نعیم16 اکتوبر، 2026
امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان، عراقی بینک اور مالیاتی نیٹ ورکس بھی نشانے پر
تازہ ترین

امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان، عراقی بینک اور مالیاتی نیٹ ورکس بھی نشانے پر

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت ایران سے تعلق کے الزام میں ایک عراقی بینک اور مشرق وسطیٰ و ایشیا میں قائم مالیاتی نیٹ ورکس پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ایران پر مالی دباؤ جاری رکھا جائے گا تاکہ اس کی فوجی سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل محدود کیے جا سکیں

Web Desk16 اکتوبر، 2026