ٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبارڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی، امریکا میں پیداوار کا مطالبہ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی دے دی۔ ٹرمپ نے کمپنی کی مصنوعات کے معیار پر تنقید کرتے ہوئے امریکی مارکیٹ تک رسائی کے لیے امریکا میں طیارے تیار کرنے کا مطالبہ کیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے امریکا میں طیارے تیار کرنے کا مطالبہ کردیا۔
صدر ٹرمپ نے بمبارڈیئر کی مصنوعات کے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مارکیٹ تک رسائی برقرار رکھنے کے لیے کینیڈین کمپنی کو امریکا میں طیارے تیار کرنا ہوں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بمبارڈیئر اپنی 50 فیصد سے زائد آمدنی امریکی مارکیٹ سے حاصل کرتی ہے اور کمپنی امریکی خریداروں، کاروباری اداروں اور ایئرپورٹس سے فائدہ اٹھاتی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں کو امریکی معیشت اور صنعتی پیداوار میں بھی اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے رواں سال جنوری میں کینیڈا میں تیار کیے جانے والے طیاروں پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ بمبارڈیئر کینیڈا کی نمایاں طیارہ ساز کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور اس کی مصنوعات کی امریکی مارکیٹ میں بھی اہم موجودگی ہے۔

شائع ہوا: 8 ستمبر، 2026 کو 03:24 AM
آخری تدوین: 8 ستمبر، 2026



