وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

واشنگٹن ایئرپورٹ پر دو بوئنگ 737 طیارے ٹیکسی کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

W
Web Desk
28 نومبر، 2026
واشنگٹن ایئرپورٹ پر دو بوئنگ 737 طیارے ٹیکسی کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران امریکن ایئرلائنز کے دو بوئنگ 737 طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تحقیقات شروع کر دیں

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران امریکن ایئرلائنز کے دو بوئنگ 737 طیارے آپس میں ٹکرا گئے، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی حکام کے مطابق دونوں طیارے پرواز کے لیے قطار میں موجود تھے کہ اسی دوران ایک طیارہ ہولڈ لائن سے آگے بڑھ گیا اور اس کا پر ساتھ کھڑے دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔

واقعے کے نتیجے میں طیاروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، تاہم کسی مسافر یا عملے کے رکن کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 نومبر، 2026 کو 03:32 AM

آخری تدوین: 28 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کا امریکی افواج پر جوابی حملوں میں اسٹار لنک استعمال کرنے کا انکشاف, واشنگٹن پوسٹ
امریکا

ایران کا امریکی افواج پر جوابی حملوں میں اسٹار لنک استعمال کرنے کا انکشاف, واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ ہے کہ ایران نے امریکی افواج کے خلاف جوابی کارروائیوں میں ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سروس استعمال کی۔ مبینہ انکشاف پر ایلون مسک بھی برہم ہوگئے

Web Desk29 نومبر، 2026
نیویارک میں ریاستی ایمرجنسی نافذ، شدید طوفان اور موسلادھار بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان
امریکا

نیویارک میں ریاستی ایمرجنسی نافذ، شدید طوفان اور موسلادھار بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان

امریکی ریاست نیویارک میں تھینکس گیونگ کے موقع پر شدید طوفان، 66 میل فی گھنٹہ کی ہوائیں اور موسلادھار بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان۔ گورنر کیتھی ہوکل نے نیویارک سٹی، لانگ آئی لینڈ اور ویسٹ چیسٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی، جبکہ میسیز تھینکس گیونگ پریڈ بھی ملتوی کر دی گئی

محمد نعیم اختر28 نومبر، 2026
تھینکس گیونگ:سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی امریکی عوام اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کو مبارک باد
امریکا

تھینکس گیونگ:سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی امریکی عوام اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کو مبارک باد

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے تھینکس گیونگ پر امریکی عوام اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کو مبارک باد دی اور پاک امریکہ تعلقات، سفارتی تعاون اور مشترکہ اقدار کو سراہا

محمد نعیم اختر27 نومبر، 2026