وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور میں مصروف، درجنوں امریکی طیارے اسرائیل روانہ: رپورٹ

W
Web Desk
18 جولائی، 2026
ٹرمپ ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور میں مصروف، درجنوں امریکی طیارے اسرائیل روانہ: رپورٹ

ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں ری فیولنگ طیاروں کی اسرائیل روانگی، ایران کی جوہری تنصیبات اور اہم انفراسٹرکچر کو ممکنہ ہدف بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف ایک وسیع فوجی آپریشن شروع کرنے کے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جبکہ درجنوں امریکی فضائی ایندھن بردار (ری فیولنگ) طیارے اسرائیل بھیجے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زیر غور منصوبوں میں ایران کے بجلی گھروں، اہم انفراسٹرکچر اور جوہری تنصیبات کو ممکنہ طور پر نشانہ بنانا شامل ہے۔ تاہم، رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے تاحال کسی حتمی فوجی کارروائی کی منظوری نہیں دی۔

ایگزیوس کا کہنا ہے کہ امریکا کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھا کر آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے کھلوانا اور تہران کو اپنے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی مطالبات تسلیم کرنے پر آمادہ کرنا ہے۔

رپورٹ میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران مزید امریکی ری فیولنگ طیارے اسرائیل پہنچ سکتے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے الزام عائد کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں زیادہ تر شہری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے اور ایسے پڑوسی ممالک پر بھی حملے کیے ہیں جن کا اس تنازع سے براہِ راست تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کو ہدایت دی ہے کہ ایران کی حملہ کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور ایرانی حکومت کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنایا جائے۔

ادھر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ جن ممالک میں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں، وہ ممکنہ جوابی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسے ممالک شہری دفاع کے اقدامات مؤثر بنائیں اور شہریوں کو ممکنہ فوجی اہداف سے دور رکھیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی والی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، اور خطے میں امن کی بحالی تک ایران اپنی جوابی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 جولائی، 2026 کو 06:37 AM

آخری تدوین: 18 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

اردن میں ایرانی حملہ، دو امریکی فوجی ہلاک، ایک لاپتہ؛ امریکہ اور ایران ایک بار پھر کھلی جنگ کے دہانے پر
امریکا

اردن میں ایرانی حملہ، دو امریکی فوجی ہلاک، ایک لاپتہ؛ امریکہ اور ایران ایک بار پھر کھلی جنگ کے دہانے پر

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب ایک ماہ قبل ہونے والا عبوری جنگ بندی معاہدہ گزشتہ ہفتے ٹوٹ گیا، جس کے بعد امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے کے خلاف حملے دوبارہ تیز کر دیے

Web Desk19 جولائی، 2026
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی شاندار "مینگو پارٹی"، پاکستانی آموں کی مٹھاس نے امریکی مہمانوں کے دل جیت لیے
تازہ ترین

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی شاندار "مینگو پارٹی"، پاکستانی آموں کی مٹھاس نے امریکی مہمانوں کے دل جیت لیے

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے شاندار مینگو پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جہاں چونسہ، لنگڑا اور انور راٹھور سمیت پاکستانی آموں کی نمائش کی گئی۔ تقریب میں امریکی و پاکستانی مہمانوں نے آموں کے ذائقے، مینگو لسی اور پاکستان کی ثقافتی رنگا رنگی کو بھرپور سراہا

محمد نعیم اختر17 جولائی، 2026
ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے زمینی فوج نہیں بھیجیں گے، فیصلہ ایرانی عوام کا ہوگا: جے ڈی وینس
تازہ ترین

ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے زمینی فوج نہیں بھیجیں گے، فیصلہ ایرانی عوام کا ہوگا: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے زمینی فوج نہیں بھیجے گا۔

Web Desk16 جولائی، 2026