وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

W
Web Desk
5 ستمبر، 2026
 امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے JDAM-ER بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ بوئنگ کو بنیادی ٹھیکہ ملے گا جبکہ 750 ملین ڈالر کے AGT-150 ٹینک انجنز کی فروخت بھی منظور کرلی گئی۔ امریکا نے عمان کے لیے F-16 سپورٹ اور عراق کے لیے Bell 412EPX ہیلی کاپٹرز کے دفاعی معاہدوں کی بھی منظوری دے دی

واشنگٹن: امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز ایکسٹینڈڈ رینج (JDAM-ER) کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی گئی ہے، جس کا بنیادی ٹھیکہ امریکی دفاعی کمپنی بوئنگ کو ملے گا۔

امریکی حکام کے مطابق سعودی عرب کو تقریباً 750 ملین ڈالر مالیت کے AGT-150 انجنز کی علیحدہ فروخت کی بھی منظوری دی گئی ہے، جس کا ٹھیکہ ہنی ویل کو ملنے کا امکان ہے۔ یہ انجن جنگی ٹینکوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ دفاعی معاہدوں سے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوگی، جبکہ دفاعی تیاری، آپریشنل ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت اور امریکا سعودی دفاعی تعاون کو بھی تقویت ملے گی۔

عمان اور عراق کے لیے بھی دفاعی معاہدوں کی منظوری

دریں اثنا امریکا نے عمان اور عراق کے لیے بھی دو مزید دفاعی سودوں کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق عمان کو F-16 لڑاکا طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے 188 ملین ڈالر مالیت کے ممکنہ معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔

اسی طرح عراق کو تقریباً 150 ملین ڈالر مالیت کے Bell 412EPX ہیلی کاپٹرز فروخت کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 ستمبر، 2026 کو 05:21 AM

آخری تدوین: 5 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

نیویارک میں پاک لانچ کانفرنس، پاکستانی ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس عالمی توجہ کا مرکز
امریکا

نیویارک میں پاک لانچ کانفرنس، پاکستانی ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس عالمی توجہ کا مرکز

نیویارک کے ییل کلب میں پاک لانچ یو این کانفرنس کا انعقاد، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی شرکت۔ مصنوعی ذہانت، اسٹارٹ اپس اور عالمی سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال

Web Desk22 اکتوبر، 2026
پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026: ٹیکنالوجی و تجارت میں نئے امکانات
امریکا

پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026: ٹیکنالوجی و تجارت میں نئے امکانات

واشنگٹن ڈی سی میں پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کی تیسری تقریب منعقد ہوئی، جس میں 16 پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں، امریکی ٹیک ماہرین اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور مشترکہ سرمایہ کاری کو دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا

Web Desk22 اکتوبر، 2026
امریکا کو بھی پاکستان سے تعلقات کی ضرورت ہے، جیسے بھارت کیلئے ایران اہم ہے: مارکو روبیو
تازہ ترین

امریکا کو بھی پاکستان سے تعلقات کی ضرورت ہے، جیسے بھارت کیلئے ایران اہم ہے: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جیسے بھارت کے لیے ایران سے تعلقات ضروری ہیں، ویسے ہی امریکا کو پاکستان کے ساتھ روابط کی ضرورت ہے۔ روبیو کے مطابق پاکستان سے بات چیت کے ذریعے بھارت کے خدشات دور کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے

Web Desk21 اکتوبر، 2026