وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی ایف بی آئی کا حساس ڈیٹا بیس ہیک، مجرمانہ ریکارڈ اور وارنٹس کی معلومات خطرے میں

W
Web Desk
21 نومبر، 2026
 امریکی ایف بی آئی کا حساس ڈیٹا بیس ہیک، مجرمانہ ریکارڈ اور وارنٹس کی معلومات خطرے میں

امریکا میں بڑے سائبر حملے، ایف بی آئی کا نیشنل کرائم انفارمیشن سینٹر ہیک ہونے کا انکشاف، مجرمانہ ریکارڈ، گرفتاری کے وارنٹس اور حساس معلومات تک رسائی کی اطلاعات، محکمہ زراعت کا نیٹ ورک بھی نشانہ بن گیا

واشنگٹن: امریکا کے حساس سرکاری ادارے سائبر حملوں کی زد میں آگئے، ہیکرز نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی (FBI) کے نیشنل کرائم انفارمیشن سینٹر (NCIC) کو ہیک کرلیا، جس کے نتیجے میں مجرمانہ ریکارڈ، گرفتاری کے وارنٹس اور دیگر حساس معلومات تک رسائی حاصل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی کا نیشنل کرائم انفارمیشن سینٹر ملک بھر کے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس ڈیٹا بیس میں مجرمانہ ریکارڈ، گرفتاری کے وارنٹس، پس منظر اور دیگر حساس تفصیلات محفوظ ہوتی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق سائبر حملے کے دوران ہیکرز نے حساس معلومات تک رسائی حاصل کی، جبکہ مجرمانہ ریکارڈ، وارنٹس اور متعلقہ تفصیلات کے افشا ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ زراعت کا کمپیوٹر نیٹ ورک بھی سائبر حملے کا نشانہ بن گیا ہے۔

امریکی میڈیا ادارے این بی سی نیوز کے مطابق محکمہ زراعت نے سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیکرز نے ادارے کے ڈیجیٹل نظام سے ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کی۔

ان واقعات کے بعد امریکی حکام نے دونوں سائبر حملوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جن میں حملوں کی نوعیت، ممکنہ نقصانات، حساس معلومات کے افشا ہونے اور ہیکرز کی شناخت سے متعلق پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حالیہ سائبر حملوں نے امریکی سرکاری اداروں کے ڈیجیٹل نظام اور حساس معلومات کے تحفظ سے متعلق سیکیورٹی خدشات کو ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 نومبر، 2026 کو 07:17 AM

آخری تدوین: 21 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

رنبیر کپور کا ہدایتکاری میں ڈیبیو کرنے کا فیصلہ، پہلی فلم کی تیاری شروع
تازہ ترین

رنبیر کپور کا ہدایتکاری میں ڈیبیو کرنے کا فیصلہ، پہلی فلم کی تیاری شروع

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی تیاری شروع کردی، اداکار اپنی پہلی ڈرامہ فلم کا اسکرپٹ لکھ رہے ہیں اور آئندہ دو سے تین سال میں شوٹنگ شروع کرنے کے خواہشمند ہیں

Web Desk21 نومبر، 2026
ایران تنازع طویل ہونے کا خدشہ، سینٹکام نے ٹرمپ انتظامیہ کو امریکی افواج پر دباؤ سے آگاہ کردیا
تازہ ترین

ایران تنازع طویل ہونے کا خدشہ، سینٹکام نے ٹرمپ انتظامیہ کو امریکی افواج پر دباؤ سے آگاہ کردیا

امریکی سینٹکام نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران تنازع اگلے سال تک جاری رہنے سے امریکی افواج کی جنگی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے، دفاعی بجٹ اور فوجی تیاریوں پر بھی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے

Web Desk21 نومبر، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں حوثی حملے کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں حوثی حملے کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

Web Desk21 نومبر، 2026