وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی ڈرون حملے میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک، سینٹ کام نے تصدیق کر دی

W
Web Desk
20 جولائی، 2026
ایرانی ڈرون حملے میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک، سینٹ کام نے تصدیق کر دی

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے شمالی عراق میں ایرانی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک اور امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ سرچ آپریشن کے دوران فوجی کی باقیات برآمد کی گئیں، جبکہ ایک روز قبل اردن میں ایرانی میزائل حملوں میں بھی دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ شمالی عراق میں ایرانی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 18 جولائی کو شمالی عراق میں جاری ایک فوجی کارروائی کے دوران ایرانی ڈرون حملے میں امریکی اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے کے بعد شروع کیے گئے سرچ اینڈ ریکوری آپریشن کے دوران امریکی فوج کو جائے وقوعہ سے ہلاک ہونے والے اہلکار کی انسانی باقیات بھی مل گئی ہیں۔

امریکی فوج نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملے کے بعد خطے میں موجود امریکی افواج کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی امریکی سینٹرل کمانڈ نے اردن میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

مسلسل حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جبکہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر عالمی برادری کی تشویش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 جولائی، 2026 کو 03:51 AM

آخری تدوین: 20 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

دہشتگردی کا بہانہ بنا کر گورنر راج لگایا گیا، ہم ریاست کے ساتھ ہیں: بیرسٹر گوہر
پاکستان

دہشتگردی کا بہانہ بنا کر گورنر راج لگایا گیا، ہم ریاست کے ساتھ ہیں: بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پشاور ہائیکورٹ میں کہا کہ تحریک انصاف دہشتگردی کے خلاف ریاست کے ساتھ ہے، تاہم دہشتگردی کو جواز بنا کر گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ انہوں نے گرفتاریاں روکنے اور قیادت کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا

Web Desk20 اکتوبر، 2026
میکرون کو کہا تھا سرحدیں بند کردیں، پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر بننے جا رہا ہے: ٹرمپ
امریکا

میکرون کو کہا تھا سرحدیں بند کردیں، پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر بننے جا رہا ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پر تنقید کرتے ہوئے فرانس کی سرحدیں بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا

Web Desk20 اکتوبر، 2026
یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکان
تازہ ترین

یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکان

پاکستان میں یکم جنوری 2027 سے بجلی کی خریداری کی قیمت 27.31 روپے فی یونٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی کی مجموعی خریداری لاگت 3.55 ٹریلین روپے رہنے کا تخمینہ لگایا ہے

Web Desk20 اکتوبر، 2026