وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ سے اہم ملاقات

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر
22 جولائی، 2026
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ سے اہم ملاقات

پاکستان بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں تک بہتر رسائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید بہتری اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے کے ذریعے عالمی مالیاتی منڈیوں میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنا چاہتا ہے

(واشنگٹن) وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے امریکی ہم منصب سکاٹ بیسنٹ سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک۔امریکا اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری، مالیاتی تعاون اور پاکستان کی معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی وزیر خزانہ کو پاکستان کی معیشت میں حالیہ بہتری، میکرواکنامک استحکام اور پائیدار، برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور نجی شعبے کی قیادت میں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے

وزیر خزانہ نے خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے پاکستان کی معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ غیر یقینی علاقائی ماحول کے باوجود حکومت معاشی استحکام برقرار رکھنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے امریکی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں تک بہتر رسائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید بہتری اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے کے ذریعے عالمی مالیاتی منڈیوں میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنا چاہتا ہے، جس میں امریکا کا تعاون انتہائی اہم ہو سکتا ہے۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خزانہ نے پاک۔امریکا اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، امریکی سرمایہ کاری میں اضافے، نجی شعبے کے روابط کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان جاری تذویراتی و ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتار پیش رفت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقوں نے اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے اور باہمی مفادات پر مبنی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 22 جولائی، 2026 کو 01:37 AM

آخری تدوین: 22 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

حوثی دھمکیوں پر پاکستان کا سخت ردعمل، بحری جہازوں کو نشانہ بنانے پر طاقت کے استعمال کا حق محفوظ ہے: دفتر خارجہ
پاکستان

حوثی دھمکیوں پر پاکستان کا سخت ردعمل، بحری جہازوں کو نشانہ بنانے پر طاقت کے استعمال کا حق محفوظ ہے: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو دی گئی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے بحری جہازوں یا قومی مفادات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش پر بین الاقوامی قانون کے تحت طاقت استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا

Web Desk23 جولائی، 2026
زنگ آلود تیر شیر کا شکار نہیں کر سکتا، بھٹو کی سیاست کو فاشزم سمجھتا ہوں: خواجہ سعد رفیق
تازہ ترین

زنگ آلود تیر شیر کا شکار نہیں کر سکتا، بھٹو کی سیاست کو فاشزم سمجھتا ہوں: خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے آزاد کشمیر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زنگ آلود تیر شیر کا شکار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے اسے فاشزم قرار دیا، جبکہ کشمیر، قومی سلامتی، آزاد کشمیر انتخابات اور مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی پر بھی اظہار خیال کیا

Web Desk23 جولائی، 2026
راولپنڈی: 10 سالہ گھریلو ملازم بچے پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار
تازہ ترین

راولپنڈی: 10 سالہ گھریلو ملازم بچے پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار

راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں 10 سالہ گھریلو ملازم بچے پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے فوری نوٹس لیا۔ پولیس نے بچے کو بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

Web Desk23 جولائی، 2026