وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، تاشقند سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی

W
Web Desk
4 ستمبر، 2026
سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، تاشقند سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی

ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے کراچی اور تاشقند کے درمیان فضائی آپریشن شروع کردیا۔ ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی، پہلی پرواز کی کراچی آمد پر واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا

کراچی: ازبکستان کی ایئرلائن سینٹرم ایئر نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز کردیا، جس کے تحت تاشقند سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔

پہلی پرواز جمعرات کی علی الصبح کراچی ایئرپورٹ پہنچی، جہاں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے طیارے کو روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔

ہفتہ وار دو پروازیں چلانے کا اعلان

سینٹرم ایئر کے مطابق کراچی اور تاشقند کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ پہلی پرواز کے رن وے پر ٹچ ڈاؤن کے بعد طیارے کو واٹر سیلوٹ دیا گیا۔

پرواز کی آمد کے موقع پر سفارتی اور مقامی حکام نے طیارے کا استقبال کیا۔ تقریب میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی شیر تختائیف، ایئرلائن کے ہیڈ آف ایجنٹس عادل مرزا، جیریز دناٹا گروپ کے ڈائریکٹر ارشد ولی محمد اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

آذربائیجان کے سفیر نے فضائی عملے کو پھول پیش کیے، جبکہ دیگر حکام کے ہمراہ کیک بھی کاٹا گیا۔

کراچی سے تاشقند کیلئے 96 مسافر روانہ

کراچی ایئرپورٹ سے تاشقند روانہ ہونے والی واپسی کی پرواز میں 96 مسافر سوار ہوئے۔

سینٹرم ایئر کے فضائی آپریشن کے آغاز سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان براہ راست فضائی رابطے میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے، جبکہ مسافروں کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سفر مزید آسان ہوگا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 ستمبر، 2026 کو 04:54 AM

آخری تدوین: 4 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

یاسر حسین سے 11 سال عمر کے فرق پر اقرا عزیز نے دل کی بات بتادی
تازہ ترین

یاسر حسین سے 11 سال عمر کے فرق پر اقرا عزیز نے دل کی بات بتادی

اقرا عزیز نے شوہر یاسر حسین سے 11 سال عمر کے فرق پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ عمر کا فرق معمول کی بات ہے، رشتے کی کامیابی کے لیے ذہنی ہم آہنگی، وابستگی اور سکون زیادہ اہم ہیں۔ اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کے دو بچے ہیں

Web Desk5 ستمبر، 2026
چیف جسٹس نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی قابلِ اطمینان قرار دے دی
تازہ ترین

چیف جسٹس نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی قابلِ اطمینان قرار دے دی

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی کو قابلِ اطمینان قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پراسیکیوشن کے پراسیکیوٹرز قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، جبکہ دیگر صوبے پنجاب پراسیکیوشن کے مؤثر طریقۂ کار اور تجربات سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں

Web Desk5 ستمبر، 2026
ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ
امریکا

ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ

ایران جنگ کے دوران امریکی اسلحہ ذخائر سے متعلق حساس معلومات لیک ہونے پر پینٹاگون نے تحقیقات تیز کردیں۔ تقریباً 50 فوجی افسران اور سویلین اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ کیے گئے، تاہم مبینہ لیک کے ذمہ دار کی واضح شناخت نہ ہوسکی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی لیکس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے

Web Desk5 ستمبر، 2026