وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

فرانس میں پُرتشدد احتجاج، کئی شہروں میں کرفیو نافذ، 2400 افراد گرفتار، ایک ہزار پولیس اہلکار زخمی

W
Web Desk
21 اکتوبر، 2026
فرانس میں پُرتشدد احتجاج، کئی شہروں میں کرفیو نافذ، 2400 افراد گرفتار، ایک ہزار پولیس اہلکار زخمی

فرانس میں مہنگائی، بے روزگاری اور تعلیمی سہولتوں کی کمی کے خلاف احتجاج پُرتشدد ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2400 افراد گرفتار اور ایک ہزار پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ پیرس سمیت کئی شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا

فرانس میں بڑھتے ہوئے پُرتشدد احتجاج پر قابو پانے کے لیے کئی شہروں میں کرفیو نافذ اور نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کردی گئیں، جبکہ احتجاج کے دوران 2400 افراد کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں مہنگائی، بے روزگاری اور تعلیمی سہولتوں کی کمی کے خلاف کئی روز سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی پیش آئے، جن کے نتیجے میں ایک ہزار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق صورت حال پر قابو پانے کے لیے دارالحکومت پیرس سمیت لیون، نیس اور شمالی فرانس کے مختلف علاقوں میں نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے، جبکہ متعدد مقامات پر کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، تاہم احتجاج کے دوران گرفتاریوں اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعات نے صورت حال کی سنگینی کو نمایاں کردیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اکتوبر، 2026 کو 07:19 AM

آخری تدوین: 21 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جنوبی کوریا کے قومی دن اور یومِ افواج کی تقریب میں شرکت
تازہ ترین

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جنوبی کوریا کے قومی دن اور یومِ افواج کی تقریب میں شرکت

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ قومی دن اور یومِ افواج کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور جنوبی کوریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور عوامی روابط مزید مضبوط بنانے کی اہمیت اجاگر کی گئی

زاہد فاروق ملک22 اکتوبر، 2026
پی ٹی آئی کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان، مولانا فضل الرحمان سے رابطے
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان، مولانا فضل الرحمان سے رابطے

تحریک انصاف نے آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان سمیت اہم سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، جبکہ لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے

Web Desk22 اکتوبر، 2026
عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ پڑھ کر سنائی
تازہ ترین

عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ پڑھ کر سنائی

عمان کے سلطان ہیثم بن طارق 44 سال بعد برطانیہ کے پہلے سرکاری ریاستی دورے پر لندن پہنچ گئے۔ شاہ چارلس نے استقبال کے موقع پر صحیح مسلم کی حدیث عربی میں پڑھ کر سنائی اور عمانی عوام کے کردار، آبنائے ہرمز کھلوانے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے عمان کی سفارتی کوششوں کو سراہا

Web Desk22 اکتوبر، 2026