وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بحرین میں ایران سے مبینہ روابط پر متعدد افراد گرفتار، جاسوسی کے الزامات عائد

W
Web Desk
7 مئی، 2026
بحرین میں ایران سے مبینہ روابط پر متعدد افراد گرفتار، جاسوسی کے الزامات عائد

بحرین کی وزارت داخلہ نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ تعلق رکھنے والے متعدد افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ بعض ملزمان پر جاسوسی اور غیر ملکی عناصر سے تعاون کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

(منامہ)بحرین کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ قریبی تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں بعض پر جاسوسی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

بحرینی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں گرفتار افراد کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کی گئیں۔

بیان کے مطابق گرفتار افراد پر ایران سے ہمدردی رکھنے، ایران کے حملوں کی حمایت کرنے اور غیر ملکی عناصر کے ساتھ تعاون کے الزامات ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بحرین نے اپریل کے آخر میں 69 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بحرینی حکام نے اُس وقت بھی ان افراد پر ملکی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں اور بیرونی روابط میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے تھے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 مئی، 2026 کو 06:13 AM

آخری تدوین: 7 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026