وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

سی آئی اے رپورٹ: شدید بمباری کے باوجود ایران کا 70 فیصد میزائل ذخیرہ محفوظ

W
Web Desk
8 مئی، 2026
سی آئی اے رپورٹ: شدید بمباری کے باوجود ایران کا 70 فیصد میزائل ذخیرہ محفوظ
international seerat conference

سی آئی اے کی خفیہ رپورٹ کے مطابق ایران شدید امریکی اور اسرائیلی بمباری کے باوجود اپنے 70 فیصد میزائل ذخیرے اور 75 فیصد موبائل لانچرز کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

(واشنگٹن ) امریکی انٹیلیجنس ایجنسی سی آئی اے کی ایک خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مسلسل امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران اب بھی اپنی بڑی میزائل صلاحیت برقرار رکھنے میں کامیاب ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے تقریباً 75 فیصد موبائل میزائل لانچرز اور 70 فیصد میزائل ذخیرے کو محفوظ رکھے ہوئے ہے، جس سے خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود اس کی دفاعی صلاحیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

رپورٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات پر بھی سوالات اٹھائے ہیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جنگی اور معاشی دباؤ کے باعث تیزی سے کمزور ہو رہا ہے۔

سی آئی اے کے جائزے کے مطابق ایران امریکی بحری ناکہ بندی کو کم از کم تین سے چار ماہ تک برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے بعد ہی اسے شدید معاشی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی حکومت نے اپنی زیرِ زمین میزائل تنصیبات کو دوبارہ فعال کر لیا ہے جبکہ تباہ شدہ میزائلوں کی مرمت کے ساتھ نئے میزائل بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔

امریکی انٹیلیجنس حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتیں اب بھی خطے اور عالمی بحری تجارت کے لیے ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہیں، خاص طور پر آبنائے ہرمز میں صورتحال انتہائی حساس ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ شدید فوجی کارروائیوں کے باوجود ایران کی دفاعی صلاحیت مکمل طور پر ختم نہیں کی جا سکی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 مئی، 2026 کو 04:40 AM

آخری تدوین: 8 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 برطانیہ کا مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف بڑا اعلان
تازہ ترین

برطانیہ کا مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف بڑا اعلان

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تعمیر فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔ برطانیہ نے مزید انتہاپسند اسرائیلی آباد کاروں اور آباد کاری میں مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کیا

Web Desk8 ستمبر، 2026
دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ایرانی کمانڈر
تازہ ترین

دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ایرانی کمانڈر

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ضرورت پڑنے پر دشمن کو کہیں بھی مفلوج کرسکتی ہیں۔ ایرانی کمانڈر نے دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور ممکنہ جنگ کے لیے تیار رہنے پر بھی زور دی

Web Desk8 ستمبر، 2026
 ایرانی اثاثوں پر حملہ ہوا تو امریکی اثاثے بھی محفوظ نہیں رہیں گے
تازہ ترین

ایرانی اثاثوں پر حملہ ہوا تو امریکی اثاثے بھی محفوظ نہیں رہیں گے

ایران نے امریکا کو سخت وارننگ دے دی۔ ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایرانی اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا تو امریکی اثاثے بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ ایرانی بحریہ اور پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز، خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے حوالے سے بھی سخت مؤقف اختیار کرلیا

Web Desk8 ستمبر، 2026