وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کا امریکا کو سخت انتباہ، جارحیت دہرائی گئی تو پہلے سے زیادہ حیران کن جواب دیں گے

W
Web Desk
20 مئی، 2026
ایران کا امریکا کو سخت انتباہ، جارحیت دہرائی گئی تو پہلے سے زیادہ حیران کن جواب دیں گے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جارحیت دوبارہ شروع کی گئی تو ایران جنگ کے دوران حاصل تجربات کی بنیاد پر مزید حیران کن ردعمل دے گا

ایران نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر دوبارہ جارحیت کی گئی تو تہران پہلے سے زیادہ طاقتور اور حیران کن ردعمل دے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جنگ شروع کیے جانے کے کئی ماہ بعد امریکی کانگریس نے بھی اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ لڑائی کے دوران اربوں ڈالر مالیت کے متعدد لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حکام کی جانب سے اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ ایرانی فوج دنیا کے جدید ترین جنگی طیاروں میں شمار ہونے والےایف تھرٹی فائیو طیارہ کو مار گرانے والی پہلی قوت بنی۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ کے دوران بہت کچھ سیکھا ہے اور اگر کسی بھی قسم کی نئی جارحیت کی گئی تو انہی تجربات اور حکمت عملی کی بنیاد پر پہلے سے زیادہ سخت اور حیران کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ کے اس بیان کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات ایک بار پھر تناؤ کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 مئی، 2026 کو 06:51 AM

آخری تدوین: 20 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026