وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان کی مصالحتی کوششیں ناکام نہیں ہوئیں، بھارت ہمارے ساتھ تعلقات کا فیصلہ کرے: عباس عراقچی

W
Web Desk
15 مئی، 2026
پاکستان کی مصالحتی کوششیں ناکام نہیں ہوئیں، بھارت ہمارے ساتھ تعلقات کا فیصلہ کرے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی اور امن مشن تاحال ناکام نہیں ہوا، آبنائے ہرمز دشمن ممالک کے علاوہ سب کیلئے کھلی ہے، بھارت کو ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کا فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ امریکہ کے متضاد پیغامات مذاکرات میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

(نئی دہلی ) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جاری مصالحتی اور سفارتی کوششیں ابھی ناکام نہیں ہوئیں جبکہ بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ایران کے ساتھ کس نوعیت کے تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ کچھ طاقتیں سفارتی عمل کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم پاکستان کا امن مشن تاحال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اور مذاکرات اسی صورت ممکن ہیں جب دوسرا فریق سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے لیکن ایران دوست ممالک کے جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھے گا۔ ان کے مطابق ایران کے دشمن ممالک کے علاوہ تمام بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں تاہم انہیں ایرانی بحریہ کے ساتھ تعاون اور رابطہ رکھنا ہوگا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے متضاد پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس کے باعث مذاکرات کے حوالے سے واشنگٹن کے حقیقی ارادوں کو سمجھنا مشکل ہو رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ نے مذاکرات کے دوران ایران پر حملے کیے اور 2015 کے جوہری معاہدے کو بلاجواز ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن ہے اور رہے گا، ایران ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم امریکی پابندیوں اور دباؤ کے باوجود ایران اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر امریکہ سنجیدہ اور منصفانہ معاہدے کیلئے تیار ہوا تو ایران بھی مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے، تاہم اگر حالات خراب ہوئے تو ایران ہر ممکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عباس عراقچی نے برکس وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے نظام پر بھی تنقید کی اور کہا کہ موجودہ عالمی نظام عدم مساوات کی علامت بن چکا ہے اور اس میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 مئی، 2026 کو 12:57 PM

آخری تدوین: 15 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

نئی آٹو پالیسی مؤخر، حکومت کا موجودہ آٹو پالیسی میں ایک سال توسیع کا فیصلہ
تازہ ترین

نئی آٹو پالیسی مؤخر، حکومت کا موجودہ آٹو پالیسی میں ایک سال توسیع کا فیصلہ

حکومت نے نئی آٹو پالیسی مؤخر کرتے ہوئے موجودہ آٹو پالیسی میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات، عالمی سیفٹی اسٹینڈرڈز، الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ،

Web Desk14 جولائی، 2026
ہاکی ورلڈ کپ کی تیاری: قومی اسکواڈ کے انتخاب کا اختیار غیرملکی کوچز کے سپرد، فٹنس کو اولین ترجیح
تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ کی تیاری: قومی اسکواڈ کے انتخاب کا اختیار غیرملکی کوچز کے سپرد، فٹنس کو اولین ترجیح

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قومی اسکواڈ کے انتخاب کا اختیار غیرملکی کوچز کو دے دیا۔ اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ اور جسمانی استعداد کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ صرف مکمل فٹ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا

Web Desk14 جولائی، 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی میزائل حملوں کی شدید مذمت، سلامتی اور خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ
پاکستان

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی میزائل حملوں کی شدید مذمت، سلامتی اور خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ پاکستان نے یمن میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور جامع سیاسی عمل پر بھی زور دیا

Web Desk14 جولائی، 2026