وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

احسن اقبال کی امریکا میں متنازع ملاقاتیں کیا ٹرمپ انتظامیہ کو ناراض کر سکتی ہیں؟ 

E
Editorial Board - Opinion
13 جولائی، 2026
احسن اقبال کی امریکا میں متنازع ملاقاتیں کیا ٹرمپ انتظامیہ کو ناراض کر سکتی ہیں؟ 

احسن اقبال کی ال گرین اور برینڈن جانسن کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوالات اٹھائے گئے کہ کیا ایک پاکستانی وفاقی وزیر کو ایسی سیاسی ملاقاتوں سے قبل سفارتی حساسیت کو مدنظر نہیں رکھنا چاہیے تھا

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے دورہ امریکا کے دوران ہونے والی دو اہم ملاقاتیں سفارتی حلقوں میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں، احسن اقبال کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ناقدین سمجھے جانے والے رہنماؤں سے ملاقاتیں اسلام آباد کے لیے سفارتی چیلنجز پیدا کر سکتی ہیں۔

احسن اقبال گزشتہ کئی روز سے امریکا کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے فلوریڈا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد مختلف امریکی شہروں کا دورہ کیا، جن میں ہیوسٹن، شکاگو، کیلیفورنیا اور نیویارک شامل ہیں۔ دورے کے دوران انہوں نے کمیونٹی رہنماؤں، سیاسی شخصیات اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں

تاہم ان کے دورے کی دو ملاقاتیں خاص طور پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جن میں پہلی ملاقات ٹیکساس میں ڈیموکریٹ کانگریس رکن ال گرین  سے جبکہ دوسری شکاگو کے میئر برینڈن جانسن سے ہوئی. کانگریس رکن ال گرین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمایاں سیاسی مخالفین میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کے لیے قراردادیں پیش کی تھیں اور ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں

مارچ میں صدر ٹرمپ کے کانگریس کے مشترکہ اجلاس کے خطاب کے دوران ال گرین نے اپنی نشست سے کھڑے ہوکر احتجاج شروع کر دیا تھا جس پر انہیں کانگریس کی عمارت سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ 

احسن اقبال کی ال گرین کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوالات اٹھائے گئے کہ کیا ایک پاکستانی وفاقی وزیر کو ایسی سیاسی ملاقاتوں سے قبل سفارتی حساسیت کو مدنظر نہیں رکھنا چاہیے تھا؟ تصاویر میں دونوں رہنماؤں کو غیر رسمی انداز میں گفتگو کرتے دیکھا گیا، جبکہ احسن اقبال نے ٹیکساس کی روایتی کاؤ بوائے ہیٹ بھی پہنی

محسوس ہورہا تھا کہ ہیوسٹن میں اس ملاقات کا بندوبست کرنے والے ایک متنازعہ پاکستانی نے احسن اقبال کو ٹوپی پہنائی ہے۔ 

سفارتی مبصرین کے مطابق امریکا میں حکومتی نمائندوں کے دوروں کے دوران ملاقاتوں کا انتخاب انتہائی احتیاط سے کیا جاتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب واشنگٹن میں نئی انتظامیہ اپنی خارجہ پالیسی ترجیحات طے کر رہی ہو

دوسری متنازع ملاقات شکاگو کے میئر برینڈن جانسن کے ساتھ ہوئی، جو صدر ٹرمپ کے شدید ناقد ہیں۔ ٹرمپ اور جانسن کے درمیان امیگریشن، جرائم اور وفاقی حکومت کے اختیارات کے معاملے پر مسلسل اختلافات رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کئی مرتبہ شکاگو کی قیادت اور شہر میں جرائم کی صورتحال پر میئر برینڈن جانسن کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں، جبکہ جانسن ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں کے مخالف رہے ہیں

ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اپوزیشن جماعت کا سیاست دان ایسی ملاقاتیں کرتا تو معاملہ مختلف ہوتا، لیکن جب ایک پاکستانی وفاقی وزیر امریکی دورے پر آ کر ایسی شخصیات سے ملاقات کرتا ہے جو موجودہ امریکی صدر کے سیاسی مخالفین ہیں تو اس کے سفارتی اثرات کا جائزہ لینا ضروری ہو جاتا ہے

پاکستان میں ایک اعلیٰ وفاقی عہدیدار نے ان ملاقاتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے رابطوں سے قبل متعلقہ حکام اور سفارتی اداروں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔ اس اعلی وفاقی عہدیدار کے مطابق احسن اقبال کو پاکستان واپسی پر ان متنازعہ ملاقاتوں پر اعلی حکومتی عہدیدار طلب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شیئر کریں:

شائع ہوا: 13 جولائی، 2026 کو 09:27 PM

آخری تدوین: 13 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ کا ایران پر دوبارہ ناکہ بندی بحال کرنے کا اعلان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
امریکا

ٹرمپ کا ایران پر دوبارہ ناکہ بندی بحال کرنے کا اعلان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ناکہ بندی دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے تحفظ اور تمام کارگو پر 20 فیصد معاوضے کا اعلان کیا۔ اس پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا

Web Desk13 جولائی، 2026
امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، سیاسی حلقوں میں سوگ
تازہ ترین

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، سیاسی حلقوں میں سوگ

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ امریکی سینیٹ کی بجٹ کمیٹی کے چیئرمین تھے اور دفاعی و خارجہ پالیسی پر ریپبلکن پارٹی کی اہم آواز سمجھے جاتے تھے

Web Desk12 جولائی، 2026
امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم
تازہ ترین

امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم

امریکا کا ایران کو الٹی میٹم، آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور جہازوں پر حملے روکنے کا مطالبہ

Web Desk11 جولائی، 2026