وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع، پاکستان میں بھی ریلیف کی امید: وزیر پیٹرولیم

W
Web Desk
27 جولائی، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع، پاکستان میں بھی ریلیف کی امید: وزیر پیٹرولیم
international seerat conference

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کمی کی طرف جا رہی ہیں۔ برینٹ کروڈ 87.82 ڈالر اور WTI خام تیل 82.49 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ اوگرا آئندہ قیمتوں کا تعین اپنے فارمولے کے تحت کرے گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کمی کی جانب گامزن ہیں، جس کے باعث آئندہ دنوں میں قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ کمی کی توقع پیدا ہو گئی ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے اپنے بیان میں کہا کہ سب سے اہم خبر یہ ہے کہ باب المندب میں پھنسے ہوئے جہاز اپنی منزل کی جانب روانہ ہو چکے ہیں، جس سے سپلائی چین کی صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ چند روز سے عالمی منڈی میں قیمتوں میں جو اضافہ دیکھا جا رہا تھا، اب اس میں کمی کا رجحان شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اپنے مقررہ فارمولے کے تحت کرے گی، لہٰذا قیمتوں میں کمی یا اضافے کا فیصلہ اوگرا کی سفارشات کے مطابق ہوگا۔

علی پرویز ملک نے مزید بتایا کہ آئل ٹینکرز مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو ٹینکرز کے کرایوں، کوٹہ سسٹم اور دیگر انتظامی معاملات کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی۔

دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 9.26 فیصد کمی کے بعد یہ 87.82 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 7.64 فیصد سستا ہو کر 82.49 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو پاکستان میں آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی عوام کو ریلیف ملنے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 جولائی، 2026 کو 01:15 PM

آخری تدوین: 27 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد
تازہ ترین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد

واشنگٹن ڈی سی میں سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں نعتیہ کلام، درود و سلام اور سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی گئی جبکہ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور بقا کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
تازہ ترین

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع کردیا گیا ہے، جس میں 12 سال سے زائد عمر کے 16 کروڑ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔ حکومت فی مریض اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کے اخراجات برداشت کرے گی جبکہ 18 سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے

Web Desk12 ستمبر، 2026
 انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا
تازہ ترین

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کردیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف دیا جو انگلش ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جوئے روٹ نے 62 اور جورڈن نے 59 رنز بنائے، جبکہ پاکستان کی جانب سے رضا اللہ نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شان مسعود 95 اور بابر اعظم 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

Web Desk12 ستمبر، 2026