وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

آزاد کشمیر میں بھارتی فنڈنگ سے افراتفری پھیلانے کی کوشش ناکام، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے خلاف شواہد موجود ہیں: عطاء تارڑ

W
Web Desk
26 جولائی، 2026
آزاد کشمیر میں بھارتی فنڈنگ سے افراتفری پھیلانے کی کوشش ناکام، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے خلاف شواہد موجود ہیں: عطاء تارڑ
international seerat conference

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی بھارتی فنڈنگ اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے شواہد سامنے آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ را سے منسلک سوشل میڈیا نیٹ ورک، مس انفارمیشن مہم، گرفتار ملزم اور ریاست مخالف سرگرمیوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پہلے دن سے مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہی ہے، جبکہ اب آزاد کشمیر میں بھارتی فنڈنگ سے افراتفری پھیلانے کی کوششوں کے شواہد سامنے آ چکے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کی منظم کوشش کی گئی، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا انتخابی عمل میں حصہ نہ لینا اس کی بھارت نواز سوچ کا ثبوت ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں پوسٹرز، سوشل میڈیا مہم اور منظم پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے منسلک سوشل میڈیا نیٹ ورک پاکستان مخالف مہم میں سرگرم رہا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے، جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف گمراہ کن معلومات پھیلانے والے مس انفارمیشن نیٹ ورک کا تعلق بھارت سے ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر پوری قوم کو جوابدہ ہیں اور ان کی مبینہ بھارتی فنڈنگ کے شواہد متعلقہ اداروں کے پاس موجود ہیں۔ ان کے مطابق متعدد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جو مسلسل عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کی مہم چلا رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عسکری میدان کے بعد سفارتی محاذ پر بھی پاکستان نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جبکہ بھارت کے خلاف پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 جولائی، 2026 کو 02:25 PM

آخری تدوین: 26 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
پاکستان

قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ارکان میں ہاتھا پائی کی نوبت آنے پر چیئرپرسن نے مداخلت کرکے معاملہ ختم کرایا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ سینیٹری ورکر کی خودکشی اور ستھرا پنجاب کے معاملے پر بھی غور کیا گیا

Web Desk9 ستمبر، 2026
درخواست مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
تازہ ترین

درخواست مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ عدالت نے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی، مزید سماعت 30 ستمبر کو ہوگی

Web Desk9 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا
تازہ ترین

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف بینچ میں شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز سمیت اسلام آباد کے انتظامی افسران کو بھی طلب کرلیا

Web Desk9 ستمبر، 2026