وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

شام میں داخل ہونے کی کوشش، 100 سے زائد اسرائیلی آبادکار گرفتار

W
Web Desk
6 جولائی، 2026
شام میں داخل ہونے کی کوشش، 100 سے زائد اسرائیلی آبادکار گرفتار

اسرائیلی فوج نے شام میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 100 سے زائد اسرائیلی آبادکاروں کو حراست میں لے لیا۔ آبادکار جنوب مغربی شام کے اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقوں میں نئی بستیاں قائم کرنے کی اجازت کا مطالبہ کر رہے ہیں

(تل ابیب) اسرائیلی فوج نے شام میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 100 سے زائد اسرائیلی آبادکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنوری 2025 میں شام کے صدر احمد الشرع کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اسرائیل نے شام کے سیکڑوں مربع کلومیٹر علاقے پر اپنا کنٹرول قائم کیا، جبکہ متعدد اسرائیلی آبادکار ان علاقوں میں مستقل بستیاں قائم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

گرفتار کیے گئے آبادکاروں کا کہنا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ شام میں داخل ہو چکے ہیں اور ان کا مقصد جنوب مغربی شام کے اسرائیل کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں یہودی بستیاں قائم کرنا ہے۔

آبادکاروں کا مؤقف ہے کہ اگر حکومت ان علاقوں میں نئی بستیاں قائم کرنے کی اجازت دے تو اسرائیل کا کنٹرول مزید مضبوط ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ شام کے زیرِ قبضہ علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر متنازع سمجھا جاتا ہے اور اس پر مختلف ممالک اور عالمی ادارے متعدد بار تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 جولائی، 2026 کو 03:40 AM

آخری تدوین: 6 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری، 8 وکٹیں گنوا دیں
تازہ ترین

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری، 8 وکٹیں گنوا دیں

لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی میچ پرگرفت مضبوط ہوگئی، انگلینڈ نے 8 وکٹ پر 366 رنز بناکر پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری حاصل کرلی

Web Desk20 اگست، 2026
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
پاکستان

نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور

قومی اسمبلی نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کے مسودے اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترمیم کے بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیے۔ اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بھی دونوں قانونی اقدامات کی منظوری دی تھی۔ حکومت کے مطابق ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کا مسودہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت کی جانے والی تبدیلیوں کے تسلسل میں تیار کیا گیا ہے

Web Desk20 اگست، 2026
پنجاب کے وزیر صنعت کی کینیڈین کینولا کونسل کے حکام سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پنجاب کے وزیر صنعت کی کینیڈین کینولا کونسل کے حکام سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ٹورنٹو میں پنجاب کے وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شفے حسین کی کینیڈین کینولا کونسل کے صدر و سی ای او کرس ڈیوسن سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، آئل سیڈز، زرعی خوراک اور زرعی صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گی

قرةالعَین حیدر20 اگست، 2026