وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

جیفری ایپسٹین کے نام ٹرمپ کا مبینہ فحش خط منظرِ عام پر لانے والے صحافیوں کے لیے ایوارڈ کا اعلان

W
Web Desk
26 جولائی، 2026
جیفری ایپسٹین کے نام ٹرمپ کا مبینہ فحش خط منظرِ عام پر لانے والے صحافیوں کے لیے ایوارڈ کا اعلان
international seerat conference

وائٹ ہاؤس رپورٹروں کے سالانہ ڈنر میں جیفری ایپسٹین کے نام ڈونلڈ ٹرمپ کے مبینہ خط کو منظرِ عام پر لانے والے صحافیوں کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا، تقریب میں صدر ٹرمپ بھی شریک ہوئے

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے رپورٹروں کے سالانہ ڈنر کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بدنام زمانہ سرمایہ کار جیفری ایپسٹین سے متعلق تنازع ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا۔ تقریب میں ان صحافیوں کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا جنہوں نے جیفری ایپسٹین کے نام ڈونلڈ ٹرمپ کا مبینہ خط منظرِ عام پر لانے کی رپورٹنگ کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی تقریر کے دوران صحافیوں پر طنزیہ جملے بھی کسے۔

رپورٹس کے مطابق ایوارڈ کا اعلان ان صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں کیا گیا جنہوں نے جیفری ایپسٹین سے متعلق متنازع دستاویزات اور مبینہ خط کی رپورٹنگ کی۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بعض امریکی میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ایک مبینہ خط لکھا تھا، جس کے مندرجات پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں بحث جاری ہے۔ تاہم، ڈونلڈ ٹرمپ اس دعوے کی تردید کر چکے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ یہ خط جعلی ہے۔

اس معاملے نے امریکی سیاسی منظرنامے میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، جبکہ اس حوالے سے مختلف حلقوں کی جانب سے متضاد مؤقف سامنے آ رہے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 جولائی، 2026 کو 06:34 AM

آخری تدوین: 26 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
پاکستان

قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ارکان میں ہاتھا پائی کی نوبت آنے پر چیئرپرسن نے مداخلت کرکے معاملہ ختم کرایا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ سینیٹری ورکر کی خودکشی اور ستھرا پنجاب کے معاملے پر بھی غور کیا گیا

Web Desk9 ستمبر، 2026
درخواست مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
تازہ ترین

درخواست مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ عدالت نے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی، مزید سماعت 30 ستمبر کو ہوگی

Web Desk9 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا
تازہ ترین

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف بینچ میں شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز سمیت اسلام آباد کے انتظامی افسران کو بھی طلب کرلیا

Web Desk9 ستمبر، 2026