وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

انتخابی اصلاحات کے لیے برابری کی نمائندگی دی جائے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ

W
Web Desk
23 نومبر، 2026
انتخابی اصلاحات کے لیے برابری کی نمائندگی دی جائے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے انتخابی اصلاحات میں برابری کی نمائندگی کا مطالبہ کردیا، عمران خان کی صحت، علاج، اہل خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں پر بھی تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر برابری کی نمائندگی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتخابی نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام فریقین کو یکساں مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور ان کے علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم بھی موجود ہے کہ عمران خان کا علاج شفا ہسپتال میں کیا جائے اور اس مقصد کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ اس کے علاوہ اہل خانہ سے ملاقات اور ذاتی معالج تک رسائی سے متعلق بھی عدالتی احکامات موجود ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اگر ان تمام احکامات پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو ہی ان کے تحفظات دور ہوں گے۔ عمران خان سابق وزیراعظم، ایک بڑے سیاسی رہنما اور قیدی کی حیثیت سے علاج اور ملاقاتوں کے حق دار ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ کل لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوگی، جبکہ پارٹی کے دیگر وکلا جیل میں ملاقات کے لیے جائیں گے۔

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ اکاؤنٹ پارٹی کا نہیں ہے۔ سلمان اکرم راجہ پہلے ہی عدالت کو اس حوالے سے آگاہ کر چکے ہیں اور آئندہ سماعت پر دوبارہ عدالت کے سامنے وضاحت پیش کردی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں ہونی چاہئیں، تاہم عمران خان کی فیملی، بہنوں اور وکلا سے ملاقاتوں کو بھی یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔

القادر کیس کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ 25 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں انصاف ملنا چاہیے اور انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 نومبر، 2026 کو 08:23 AM

آخری تدوین: 23 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین