وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ سمندر میں لاپتہ، 5 افراد سوار، پاک بحریہ اور فضائیہ کا سرچ آپریشن جاری

W
Web Desk
8 جولائی، 2026
شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ سمندر میں لاپتہ، 5 افراد سوار، پاک بحریہ اور فضائیہ کا سرچ آپریشن جاری

شارجہ سے کراچی آنے والا نجی بوئنگ 737 کارگو طیارہ کراچی کے قریب سمندر میں لاپتہ ہوگیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق طیارے سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد پاک بحریہ، پاک فضائیہ اور دیگر اداروں نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ طیارے میں عملے کے پانچ افراد سوار ہیں۔

کراچی: شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کمپنی کا بوئنگ 737 کارگو طیارہ کراچی کے قریب بحیرۂ عرب میں لاپتہ ہوگیا، جس کے بعد پاک بحریہ، پاک فضائیہ اور دیگر متعلقہ اداروں نے وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس ذوالفقار متاثرہ علاقے میں پہنچ چکا ہے، جبکہ پاک فضائیہ کا سرچ طیارہ بولہاری سے روانہ ہو کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے۔

اسی طرح پاک بحریہ کا اے ٹی آر طیارہ تربت سے پرواز کر کے سرچ آپریشن میں شامل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تجارتی جہاز لاہور کو بھی تلاش اور امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے نجی کارگو طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شارجہ سے کراچی آنے والی پرواز کے دوران طیارے سے اچانک رابطہ منقطع ہوگیا۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق پرواز کے دوران پائلٹ نے نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی تھی، جس پر کراچی ایریا کنٹرول سینٹر (ACC) نے طیارے کو فوری تکنیکی رہنمائی فراہم کی۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارہ اچانک تیزی سے نیچے آیا اور اپنی سمت بھی تبدیل کر لی۔

حکام کے مطابق کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا، جبکہ اسی وقت اس سے ریڈار اور مواصلاتی رابطہ بھی مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو فعال کر دیا گیا اور سمندر میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس میں پاک بحریہ، پاک فضائیہ اور دیگر متعلقہ ادارے حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق لاپتہ کارگو طیارے میں عملے کے پانچ افراد سوار ہیں، جبکہ ان کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مزید معلومات موصول ہوں گی، عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 جولائی، 2026 کو 03:26 AM

آخری تدوین: 8 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دُنیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے، جہاں اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و سلامتی پر تبادلہ خیال متوقع ہے

Web Desk23 اگست، 2026
حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور ملازم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور ملازم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی کے حنا جاوید قتل کیس میں عدالت نے مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر اور گھریلو ملازم ذیشان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مبینہ طور پر قتل میں استعمال ہونے والی رسی اور تار برآمد ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کے ڈی این اے نمونے بھی لیے جائیں گے جبکہ جائے وقوعہ سے حاصل شواہد کا فرانزک تجزیہ کیا جائے گا

Web Desk23 اگست، 2026
شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی
پاکستان

شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے درمیان دو گھنٹے طویل اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے، شفا ہسپتال کے بجائے پمز میں چیک اپ، توہین عدالت کی درخواست، قانونی آپشنز اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں

Web Desk23 اگست، 2026