وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کینیڈا میں معرکۂ حق کی تقریب، افواجِ پاکستان اور شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت

W
Web Desk
11 مئی، 2026
کینیڈا میں معرکۂ حق کی تقریب، افواجِ پاکستان اور شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمیشن اور ٹورنٹو، مونٹریال اور وینکوور میں قائم پاکستانی قونصل خانوں کے زیرِ اہتمام معرکۂ حق کی تقریب انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منائی گئی، جہاں افواجِ پاکستان اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

(اوٹاوا ) اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ مرکزی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں قومی یکجہتی، مسلح افواج کی بہادری اور وطن کے دفاع کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے اپنے خطاب میں معرکۂ حق کے دوران افواجِ پاکستان کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2025 میں آپریشن “بنیان المرصوص” کے دوران پاکستان نے اپنے دفاع کے جائز حق کو استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون اور قومی وقار پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ “معرکۂ حق” کی کامیابی اس حقیقت کی واضح یاد دہانی ہے کہ قومیں صرف عسکری طاقت سے نہیں بلکہ اپنے قومی مفادات اور جائز حقوق کے دفاع کے غیر متزلزل عزم سے مضبوط ہوتی ہیں۔

تقریب میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معرکۂ حق کی روح آنے والی نسلوں کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور حب الوطنی کا ذریعہ بنتی رہے گی اور پاکستان کو مزید مضبوط اور باوقار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 مئی، 2026 کو 04:16 AM

آخری تدوین: 11 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، مشرق وسطیٰ، سندھ طاس معاہدے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk28 اگست، 2026
لارڈز ٹیسٹ: عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی کا اسکائی اسپورٹس سے احتجاج
تازہ ترین

لارڈز ٹیسٹ: عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی کا اسکائی اسپورٹس سے احتجاج

لارڈز ٹیسٹ کے دوران عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی نے اسکائی اسپورٹس سے احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق انٹرویو رکوانے کے لیے کھلاڑیوں کے میدان میں واپس نہ آنے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا

Web Desk28 اگست، 2026
نوعمر افراد کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کا استعمال محدود کرنے پر میٹا کا اتفاق
تازہ ترین

نوعمر افراد کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کا استعمال محدود کرنے پر میٹا کا اتفاق

میٹا نے نوعمر صارفین کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے پر اتفاق کرلیا۔ رات کے اوقات میں رسائی اور اسکول ٹائم نوٹیفکیشنز پر بھی پابندی ہوگی

Web Desk28 اگست، 2026