وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے فوری کھولے جائیں: چین

W
Web Desk
15 مئی، 2026
ایران کے خلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے فوری کھولے جائیں: چین

چین نے ایران کے خلاف جنگ کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی اور عالمی بحری راستے جلد کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

(بیجنگ) چین کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کا کوئی جواز نہیں اور بحری راستوں کو فوری طور پر کھولنا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق ایران تنازع کا پرامن حل نہ صرف امریکا اور ایران بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ وزارت خارجہ نے زور دیا کہ مذاکرات اور سفارتی رابطوں کے چینلز جلد بحال کیے جائیں تاکہ ایک جامع اور دیرپا جنگ بندی ممکن بنائی جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان مختلف امور پر اتفاق رائے پایا گیا ہے، جبکہ چین نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

چینی حکومت نے واضح کیا کہ ایران مسئلے کا فوجی حل خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کرے گا، اس لیے عالمی برادری کی جانب سے بحری راستے کھولنے کے مطالبے پر فوری عمل ہونا چاہیے۔

وزارت خارجہ کے مطابق جنگ کو طول دینا کسی کے مفاد میں نہیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام فریقین کو تحمل اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 مئی، 2026 کو 07:12 AM

آخری تدوین: 15 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ میں مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.7 فیصد ریکارڈ
تازہ ترین

امریکہ میں مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.7 فیصد ریکارڈ

امریکہ میں ستمبر 2026 کے دوران مہنگائی کی شرح 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو چار ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ ایران جنگ کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

Web Desk14 اکتوبر، 2026
بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026