وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کروشیا کے صدر نے اسرائیلی سفیر کی تقرری مسترد کردی

W
Web Desk
19 مئی، 2026
کروشیا کے صدر نے اسرائیلی سفیر کی تقرری مسترد کردی

کروشیا کے صدر زوران میلانویچ نے اسرائیل کے نامزد سفیر کی تقرری کی منظوری دینے سے انکار کردیا۔ صدارتی دفتر کے مطابق فیصلہ اسرائیلی حکومت کی موجودہ پالیسیوں کے باعث کیا گیا

صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نامزد کیے گئے سفیر کو نہ صرف صدر کی منظوری نہیں ملی بلکہ آئندہ بھی اس منظوری کا امکان نہیں ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ اس فیصلے کی وجہ موجودہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیاں ہیں۔

کروشین صدارتی دفتر کے مطابق ماضی میں سفیروں کی نامزدگیوں پر عوامی تبصرے سے گریز کیا جاتا رہا ہے کیونکہ یہ سفارتی روایات کے مطابق ایک غیر تحریری اصول سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اسرائیل نے اس روایت سے ہٹتے ہوئے باضابطہ منظوری سے قبل ہی نامزد سفیر کا نام عوامی سطح پر ظاہر کر دیا۔

صدارتی بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر ملکی سفیروں کو منظور یا مسترد کرنا کروشیا کا خودمختار حق ہے اور یہ اختیار صدرِ مملکت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

بیان کے مطابق کسی بھی قسم کا عوامی یا سیاسی دباؤ صدر کے فیصلے کو تبدیل نہیں کر سکتا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 مئی، 2026 کو 04:31 AM

آخری تدوین: 19 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ میں مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.7 فیصد ریکارڈ
تازہ ترین

امریکہ میں مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.7 فیصد ریکارڈ

امریکہ میں ستمبر 2026 کے دوران مہنگائی کی شرح 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو چار ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ ایران جنگ کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

Web Desk14 اکتوبر، 2026
بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026