وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کے جواب کا انتظار کریں گے، معاہدے تک کوئی ریلیف نہیں ملے گا: ٹرمپ

W
Web Desk
21 مئی، 2026
ایران کے جواب کا انتظار کریں گے، معاہدے تک کوئی ریلیف نہیں ملے گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے جواب کا چند روز انتظار کریں گے، معاہدہ ہونے تک کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے ایران کو دوبارہ حملے کی دھمکی بھی دی

(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے جواب کا چند روز انتظار کرے گا، تاہم کسی بھی معاہدے سے پہلے تہران کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ وہ جانتے ہیں کہ پھر کیا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ ایران کے معاملے میں جلد بازی نہیں کرے گا، تاہم اگر تہران معاہدہ کر لیتا ہے تو یہ سب کے لیے بہتر ہوگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ ہر قسم کی کارروائی کے لیے تیار ہے اور واشنگٹن ایران کے اندر موجود “ذہین لوگوں” سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایران کی جانب سے “درست جواب” درکار ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہوئی تو امریکہ دوبارہ حملہ بھی کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق ایران کے اندر معاشی حالات انتہائی خراب ہیں اور عوام شدید غم و غصے کا شکار ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ کو ابھی صرف تین ماہ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران زیادہ وقت سیز فائر میں گزرا ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی قسم کی جلدی نہیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کو بری طرح تباہ کر دیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید پیش رفت دیکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے پر جلد بازی نہیں کرے گا۔

اپنی گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کیوبا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا ایک ناکام ریاست بن چکا ہے جہاں عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو کیوبا کے عوام کی مدد کرنی ہوگی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 مئی، 2026 کو 07:24 AM

آخری تدوین: 21 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

واشنگٹن ایئرپورٹ پر دو بوئنگ 737 طیارے ٹیکسی کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
امریکا

واشنگٹن ایئرپورٹ پر دو بوئنگ 737 طیارے ٹیکسی کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران امریکن ایئرلائنز کے دو بوئنگ 737 طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تحقیقات شروع کر دیں

Web Desk28 نومبر، 2026
نیویارک میں ریاستی ایمرجنسی نافذ، شدید طوفان اور موسلادھار بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان
امریکا

نیویارک میں ریاستی ایمرجنسی نافذ، شدید طوفان اور موسلادھار بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان

امریکی ریاست نیویارک میں تھینکس گیونگ کے موقع پر شدید طوفان، 66 میل فی گھنٹہ کی ہوائیں اور موسلادھار بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان۔ گورنر کیتھی ہوکل نے نیویارک سٹی، لانگ آئی لینڈ اور ویسٹ چیسٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی، جبکہ میسیز تھینکس گیونگ پریڈ بھی ملتوی کر دی گئی

محمد نعیم اختر28 نومبر، 2026
تھینکس گیونگ:سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی امریکی عوام اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کو مبارک باد
امریکا

تھینکس گیونگ:سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی امریکی عوام اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کو مبارک باد

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے تھینکس گیونگ پر امریکی عوام اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کو مبارک باد دی اور پاک امریکہ تعلقات، سفارتی تعاون اور مشترکہ اقدار کو سراہا

محمد نعیم اختر27 نومبر، 2026