وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کے عبوری معاہدے سے دستبرداری پر ٹرمپ کا سخت ردعمل، "ذرا بھی پروا نہیں"

W
Web Desk
19 جولائی، 2026
ایران کے عبوری معاہدے سے دستبرداری پر ٹرمپ کا سخت ردعمل، "ذرا بھی پروا نہیں"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے عبوری معاہدے سے دستبرداری پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس فیصلے کی ذرا بھی پروا نہیں

(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے عبوری معاہدے سے دستبرداری کے اعلان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس فیصلے کی "ذرا بھی پروا نہیں"۔

قطری نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے امریکی کیبل نیوز نیٹ ورک نیوز نیشن کو دیے گئے مختصر ٹیلی فونک انٹرویو میں ایران کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران معاہدے پر عمل نہیں کرتا تو امریکا کو بھی اس کی کوئی فکر نہیں۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے مطابق یہ معاہدہ گزشتہ ماہ امریکا اور ایران کے درمیان اس جنگ کے خاتمے کے لیے کیا گیا تھا، جس کا آغاز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے فروری میں ہونے والی کارروائیوں کے بعد ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی اور مہلک حملوں کا سلسلہ آبنائے ہرمز کے انتظام اور سکیورٹی سے متعلق اختلافات کے باعث شدت اختیار کر گیا۔

دوسری جانب روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں 2 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کو ایران کے خلاف بھرپور فوجی کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے، تاہم امریکا ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔

اس سے قبل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی قربانی امریکا کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔

واضح رہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل حملے میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) بھی کر چکی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 جولائی، 2026 کو 12:26 PM

آخری تدوین: 19 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب، شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت
تازہ ترین

واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب، شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مضبوط دفاع اور مؤثر سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا

محمد نعیم اختر4 ستمبر، 2026
  نارووال مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا، بھارتی بیان جھوٹا ہے: دفتر خارجہ
تازہ ترین

نارووال مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا، بھارتی بیان جھوٹا ہے: دفتر خارجہ

پاکستانی دفتر خارجہ نے نارووال کے اڈا سراج میں مندر سے متعلق بھارتی بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مندر 21 جولائی 2026 کو طوفانی بارش کے باعث متاثر ہوا، بحالی کے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں

Web Desk4 ستمبر، 2026
سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، تاشقند سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی
تازہ ترین

سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، تاشقند سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی

ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے کراچی اور تاشقند کے درمیان فضائی آپریشن شروع کردیا۔ ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی، پہلی پرواز کی کراچی آمد پر واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا

Web Desk4 ستمبر، 2026