بجلی ایک ماہ کے لیے 2 روپے 52 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ سی پی پی اے نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی، جس پر نیپرا 27 اگست کو سماعت کرے گا
اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے اہم خبر سامنے آگئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
سی پی پی اے نے یہ درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔ درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 27 اگست کو سماعت مقرر کردی ہے۔
سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار کی لاگت میں نمایاں فرق رہا۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت 50 روپے فی یونٹ رہی۔
اسی طرح درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 54 روپے 47 پیسے فی یونٹ جبکہ درآمدی ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 47 روپے 37 پیسے فی یونٹ رہی۔
اگر نیپرا سی پی پی اے کی درخواست منظور کرلیتا ہے تو بجلی صارفین پر ایک ماہ کے لیے اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔ تاہم حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت اور جائزے کے بعد سامنے آئے گا۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 18 اگست، 2026 کو 09:43 AM
آخری تدوین: 18 اگست، 2026



