وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا

W
Web Desk
12 ستمبر، 2026
 انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا
international seerat conference

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کردیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف دیا جو انگلش ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جوئے روٹ نے 62 اور جورڈن نے 59 رنز بنائے، جبکہ پاکستان کی جانب سے رضا اللہ نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شان مسعود 95 اور بابر اعظم 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کردیا۔ پاکستان کی جانب سے دیا گیا 130 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ نے 62 جبکہ جورڈن نے 59 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ اوپنرز بین ڈکٹ اور ایملیو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، دونوں کو محمد عباس نے آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے رضا اللہ نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 81 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

شان مسعود 95 رنز کے ساتھ پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے جبکہ بابر اعظم نے 76، اذان اویس نے 59 اور محمد عباس نے 42 رنز بنائے۔ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق صفر، غازی غوری 16 اور محمد عمران 4 رنز بنا سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے ایٹکنسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اولی رابنسن، جوش اور لارنس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جوفرا آرچر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان پہلی اننگز میں صرف 133 رنز پر آؤٹ ہوگیا تھا، جس کے جواب میں انگلینڈ نے 453 رنز بنا کر 320 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 ستمبر، 2026 کو 12:49 PM

آخری تدوین: 12 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد
تازہ ترین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد

واشنگٹن ڈی سی میں سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں نعتیہ کلام، درود و سلام اور سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی گئی جبکہ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور بقا کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
تازہ ترین

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع کردیا گیا ہے، جس میں 12 سال سے زائد عمر کے 16 کروڑ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔ حکومت فی مریض اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کے اخراجات برداشت کرے گی جبکہ 18 سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے

Web Desk12 ستمبر، 2026
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 50 ارب ڈالر تک لے جانا حکومت کا ہدف ہے: شزا فاطمہ
تازہ ترین

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 50 ارب ڈالر تک لے جانا حکومت کا ہدف ہے: شزا فاطمہ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت کا ہدف پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے جانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین معیشت میں ایک ارب ڈالر شامل کرسکتے ہیں۔ شزا فاطمہ نے ہنرمند انسانی وسائل کی تیاری، آئی ٹی تربیتی پروگرامز اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار کاروباری ماحول کو برآمدات میں اضافے کے لیے اہم قرار دیا

Web Desk12 ستمبر، 2026