پاکستان میں ایک ماہ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، سری لنکن کپتان
زاہد فاروق ملک8 نومبر، 2026
سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک ماہ سے قیام کے دوران یہاں کے موسم اور کھانوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اور سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچ سے ٹیم کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ٹیسٹ میچز میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں
راولپنڈی: سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک ماہ قیام کے دوران یہاں کے موسم اور کھانوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں، جبکہ سیکیورٹی انتظامات پر بھی مکمل اطمینان ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوشال مینڈس نے کہا کہ پاکستان میں ان کی ٹیم کو آئے ایک ماہ ہو چکا ہے اور کھلاڑی یہاں کے ماحول، موسم اور کھانوں کو بہت انجوائے کر رہے ہیں۔
سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ کے مقابلے میں ٹیسٹ کرکٹ بالکل مختلف ہوتی ہے، اس لیے ٹیسٹ میچز میں بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے خصوصی تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پریکٹس میچ کھیلنے سے ٹیم کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے اور کل ہونے والے میچ کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔
کوشال مینڈس کے مطابق سری لنکن ٹیم میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا بہترین کمبینیشن موجود ہے۔ تمام کھلاڑیوں کی خواہش ہے کہ ٹیسٹ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

زاہد فاروق ملک پاکستان کے ممتاز سینئر صحافی، کالم نگار اور میڈیا ایگزیکٹو ہیں۔ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور اس وقت وائسز آف امریکا کے بیورو چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
شائع ہوا: 8 نومبر، 2026 کو 07:17 AM
آخری تدوین: 8 نومبر، 2026



