27 ستمبر کا احتجاج اٹل، فیصلے پر نظرثانی نہیں کر سکتے: بیرسٹر گوہر


پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے 27 ستمبر کے احتجاج کو اٹل قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کے فیصلے پر نظرثانی نہیں کی جا سکتی، کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہوچکی ہے اور کسی کارکن کے ہاتھ میں لاٹھی یا غلیل نہیں ہوگی۔ بیرسٹر گوہر نے صوبوں کے قیام اور نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر بھی اہم مؤقف اختیار کیا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کا احتجاج اٹل ہے اور احتجاج کے فیصلے پر نظرثانی نہیں کی جا سکتی۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی ہے، تاہم پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ احتجاج کے دوران کسی کارکن کے ہاتھ میں لاٹھی یا غلیل نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں کے قیام کا معاملہ ایک سنجیدہ اور عوامی مسئلہ ہے، جس پر سنجیدگی سے بات ہونی چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے اپوزیشن لیڈر سے بات چیت میں پہل کرنی چاہیے۔

شائع ہوا: 9 ستمبر، 2026 کو 03:48 AM
آخری تدوین: 9 ستمبر، 2026



