وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، ترک مسلح افواج کے ’ڈسٹنگوشڈ سروس میڈل‘ سے نوازا گیا

W
Web Desk
15 جولائی، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، ترک مسلح افواج کے ’ڈسٹنگوشڈ سروس میڈل‘ سے نوازا گیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے سرکاری دورے میں صدر رجب طیب اردوان، وزیر دفاع اور اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ انہیں دفاعی تعاون اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں ترک مسلح افواج کا 'ڈسٹنگوشڈ سروس میڈل' بھی عطا کیا گیا

چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ کا اعلیٰ سطحی سرکاری دورہ کیا، جس کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکیہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جو دونوں برادر ممالک کے مضبوط اور تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیرِ قومی دفاع یاشار گولر اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور مشترکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سلجوق بایراکتار اوغلو سے ہونے والی ملاقات میں پیشہ ورانہ عسکری تعاون، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی روابط پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سلجوق بایراکتار اوغلو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ اور نمایاں عسکری خدمات کے اعتراف میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ترک مسلح افواج کا 'ڈسٹنگوشڈ سروس میڈل' عطا کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک بری افواج کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا، جہاں ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل میٹن توکل نے ان کا استقبال کیا اور دونوں افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنے دورہ ترکیہ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جدید ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر بھی حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے اس موقع پر مصطفیٰ کمال اتاترک کی مدبرانہ قیادت کو سراہتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 جولائی، 2026 کو 03:57 AM

آخری تدوین: 15 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نیوز ویک میں مضمون، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی الزامات مسترد
تازہ ترین

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نیوز ویک میں مضمون، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی الزامات مسترد

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے نیوز ویک میں مضمون لکھ کر سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی الزامات کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور مؤثر اور قانونی طور پر نافذ العمل ہے، یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں

Web Desk29 اگست، 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 15 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا
معیشت

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 15 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار 946 روپے کمی ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 151 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 454 ڈالر پر آگیا

Web Desk29 اگست، 2026
زیلنسکی کا یوکرینی فوج کو روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملوں کا ہدف مقرر کرنے کا حکم
تازہ ترین

زیلنسکی کا یوکرینی فوج کو روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملوں کا ہدف مقرر کرنے کا حکم

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے فوج کو روس کے خلاف طویل فاصلے تک ڈرون حملوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے روزانہ کم از کم ایک ہزار ڈرون حملوں کا ہدف مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ زیلنسکی نے امریکی انٹیلی جنس سربراہ کے مبینہ دورۂ ماسکو اور روسی حکام سے ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا

Web Desk29 اگست، 2026