وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال

W
Web Desk
7 اکتوبر، 2026
 فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی آمد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کے تنازع، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے اور افغانستان سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج  کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف امور پر خیالات کا تبادلہ کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کے  مطابق انہوں نے انتونیو گوتریس کی قیادت میں امن، استحکام اور انسانی ہمدردی پر مبنی تعاون کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار کو بھی سراہا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعتراف کرتے ہوئے علاقائی تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ 

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 اکتوبر، 2026 کو 01:38 PM

آخری تدوین: 7 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

سہیل آفریدی کے ’مارچ فکسڈ تھا‘ بیان پر علی امین گنڈاپور برہم، واٹس ایپ گروپ کا مبینہ آڈیو لیک
تازہ ترین

سہیل آفریدی کے ’مارچ فکسڈ تھا‘ بیان پر علی امین گنڈاپور برہم، واٹس ایپ گروپ کا مبینہ آڈیو لیک

سہیل آفریدی کے گزشتہ حکومت میں مارچ ’فکسڈ تھا‘ کے بیان پر علی امین گنڈاپور ناراض ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی واٹس ایپ گروپ سے منسوب مبینہ آڈیو میں سابق وزیراعلیٰ کا سخت ردعمل سامنے آگیا

Web Desk9 اکتوبر، 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ پر مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومتی پیشکش پی ٹی آئی تک پہنچا دی
پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومتی پیشکش پی ٹی آئی تک پہنچا دی

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے معاملے پر سیاسی رابطے تیز ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے حکومتی پیشکش پہنچا دی، جس کے بعد تحریک انصاف نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

Web Desk8 اکتوبر، 2026
لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا معاملہ، سہیل آفریدی سے جواب طلب
پاکستان

لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا معاملہ، سہیل آفریدی سے جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کے مبینہ استعمال سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے قاری ظاہر کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ معاملے کی وضاحت طلب کی ہے

Web Desk8 اکتوبر، 2026