وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

وائٹ ہاؤس کے قریب چیک پوسٹ پر فائرنگ، حملہ آور ہلاک، ٹرمپ محفوظ مقام پر منتقل

W
Web Desk
24 مئی، 2026
وائٹ ہاؤس کے قریب چیک پوسٹ پر فائرنگ، حملہ آور ہلاک، ٹرمپ محفوظ مقام پر منتقل

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور مارا گیا، متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ صدر ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا

(واشنگٹن )امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب قائم سکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے اچانک چیک پوسٹ پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد سیکریٹ سروس اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی۔

رپورٹس کے مطابق حملہ آور موقع پر مارا گیا تاہم اس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور جذباتی دباؤ کا شکار تھا، تاہم اس پریشانی کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 افراد گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ سڑک پر موجود ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کوئی سکیورٹی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد وائٹ ہاؤس کو فوری طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ بعد ازاں صورتحال قابو میں آنے پر لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود تھے اور سکیورٹی حکام نے انہیں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ عینی شاہدین اور صحافیوں کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے باہر تقریباً 30 گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔

واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کی چھت پر سنائپرز تعینات کر دیے گئے جبکہ نارتھ لان میں موجود صحافیوں کو فوری طور پر پریس بریفنگ روم منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی۔ اے بی سی نیوز سمیت کئی ٹی وی چینلز کے رپورٹرز اس وقت لائیو رپورٹنگ کر رہے تھے، جس کے باعث فائرنگ کی آوازیں براہِ راست نشریات میں بھی سنائی دیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 مئی، 2026 کو 03:19 AM

آخری تدوین: 24 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، سیاسی حلقوں میں سوگ
تازہ ترین

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، سیاسی حلقوں میں سوگ

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ امریکی سینیٹ کی بجٹ کمیٹی کے چیئرمین تھے اور دفاعی و خارجہ پالیسی پر ریپبلکن پارٹی کی اہم آواز سمجھے جاتے تھے

Web Desk12 جولائی، 2026
امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم
تازہ ترین

امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم

امریکا کا ایران کو الٹی میٹم، آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور جہازوں پر حملے روکنے کا مطالبہ

Web Desk11 جولائی، 2026
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو امریکا ایران کے خلاف فیصلہ کن فوجی کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران، میزائل حملوں، اسرائیلی انٹیلی جنس دعوؤں، امریکا ایران مذاکرات اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان پر بھی اظہار خیال کیا۔

Web Desk11 جولائی، 2026