وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا

W
Web Desk
31 اگست، 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، جس میں دفاعی و سکیورٹی تعاون سمیت مشترکہ دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی پر بات چیت ہوگی

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوگا، جس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کریں گے، جبکہ ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ چکے ہیں۔

دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر اہم مشاورت

اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اہم مشاورت ہوگی۔

تینوں ممالک کے حکام عالمی سلامتی کی صورتحال، علاقائی امن و استحکام اور مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اجلاس میں دفاعی صنعت کے شعبے میں مشترکہ پیداوار، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے امکانات بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔

اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے ملاقات

اجلاس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے دیرپا کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مسلسل استحکام اور توسیع پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔

اسحاق ڈار کی حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے استنبول میں حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر بھی حاضری دی۔

انہوں نے مزار پر عقیدت و احترام کا اظہار کیا اور پاکستان و پاکستانی عوام کے امن، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعا کی۔

پاکستان اور ترکیہ کی اسٹریٹجک شراکت داری

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ خوشحالی اور سکیورٹی کی ضامن ہے۔

وزیراعظم کے مطابق مکہ معاہدے نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک بھائی چارے کی مزید تصدیق کی ہے اور یہ معاہدہ پاکستان اور ترکیہ کو سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے جوڑتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ تحفظ اور دفاعی قوت کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 31 اگست، 2026 کو 04:00 AM

آخری تدوین: 31 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا
تازہ ترین

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ان سے حلف لیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے

Web Desk15 اکتوبر، 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد
پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے

Web Desk15 اکتوبر، 2026
پشاور اسکول حادثہ: 29 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، مالک گرفتار، انکوائری کمیٹی قائم
تازہ ترین

پشاور اسکول حادثہ: 29 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، مالک گرفتار، انکوائری کمیٹی قائم

پشاور کی دیر کالونی میں تین منزلہ نجی اسکول کی چھت گرنے سے 29 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئیں، 40 سے زائد زخمی ہیں۔ اسکول مالک گرفتار، حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی

Web Desk15 اکتوبر، 2026