وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آیت اللہ علی خامنہ ای کی تہران میں نمازِ جنازہ ادا، لاکھوں افراد کی شرکت، تدفین 9 جولائی کو مشہد میں ہوگی

W
Web Desk
5 جولائی، 2026
آیت اللہ علی خامنہ ای کی تہران میں نمازِ جنازہ ادا، لاکھوں افراد کی شرکت، تدفین 9 جولائی کو مشہد میں ہوگی

ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تہران میں نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ لاکھوں افراد نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین 9 جولائی کو مشہد میں ہوگی

(تہران) ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی، جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، مذہبی رہنماؤں اور لاکھوں شہریوں نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں آیت اللہ خامنہ ای کے اہلِ خانہ، جن میں ان کی صاحبزادی، بہو، داماد اور کمسن نواسی بھی شامل تھے، کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی گئی۔ اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اہم حکومتی شخصیات موجود تھیں۔

تہران کے امام خمینی مصلیٰ سینٹر اور اس کے اطراف میں بڑی تعداد میں شہری جمع ہوئے، جہاں سوگ کی فضا رہی اور شرکاء نے مرحوم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سرکاری شیڈول کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی 7 جولائی کو قم منتقل کیا جائے گا، جبکہ 8 جولائی کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا میں تعزیتی تقریبات منعقد ہوں گی۔ ان کی تدفین 9 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ جاں بحق ہونے والے اہلِ خانہ کی میتیں تہران میں عوامی دیدار کے لیے رکھی گئی تھیں، جہاں ہزاروں افراد نے حاضری دے کر اظہارِ تعزیت کیا۔

یاد رہے کہ ایرانی حکام کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری 2026 کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ بعد ازاں 8 مارچ 2026 کو ایران نے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا تھا، جبکہ تدفین کی تقریبات بعد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی زندگی پر ایک نظر

آیت اللہ سید علی خامنہ ای اسلامی جمہوریہ ایران کے نمایاں انقلابی رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے ایران میں بادشاہت کے خلاف تحریک میں سرگرم کردار ادا کیا اور اس دوران کئی مرتبہ قید بھی رہے۔

ایرانی انقلاب کے بعد وہ 1981 میں ایران کے تیسرے صدر منتخب ہوئے۔ 1989 میں امام خمینی کے انتقال کے بعد انہیں ایران کا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا اور وہ اپنی وفات تک اس منصب پر فائز رہے۔ ان کی قیادت میں ایران نے کئی اہم داخلی اور خارجی سیاسی ادوار کا سامنا کیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 جولائی، 2026 کو 12:47 PM

آخری تدوین: 5 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں خاتون کو بچاتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید، ملزم فرار
پاکستان

اسلام آباد میں خاتون کو بچاتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید، ملزم فرار

اسلام آباد کے نائنتھ ایونیو پر خاتون کو مبینہ اغوا کی کوشش سے بچاتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی

Web Desk5 جولائی، 2026
بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ دورے کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان
تازہ ترین

بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ دورے کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کیلئے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا، جبکہ سعود شکیل فٹنس مسائل کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں ہیں

Web Desk5 جولائی، 2026
لاہور: اغوا کاروں کے چنگل سے غیر ملکی خواتین کی بازیابی، پنجاب پولیس کا بڑا دعویٰ
پاکستان

لاہور: اغوا کاروں کے چنگل سے غیر ملکی خواتین کی بازیابی، پنجاب پولیس کا بڑا دعویٰ

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ اغوا شدہ غیر ملکی خواتین خود باہر نہیں آئیں بلکہ پنجاب پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کارروائی کر کے انہیں بازیاب کروایا۔

Web Desk5 جولائی، 2026