وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

وکٹ میں باؤلرز کے لیے بہت کچھ ہے، لیکن سمجھداری سے بیٹنگ کرنا ہوگی: غازی غوری

زاہد فاروق ملکزاہد فاروق ملک19 نومبر، 2026
وکٹ میں باؤلرز کے لیے بہت کچھ ہے، لیکن سمجھداری سے بیٹنگ کرنا ہوگی: غازی غوری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر غازی غوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کے رویے، باؤلرز کی کارکردگی، بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ پر اظہار خیال کیا۔ ٹم پین کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا، سری لنکن مڈل آرڈر کی کارکردگی کو بھی سراہا

راولپنڈی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری نے کہا ہے کہ وکٹ نے مختلف انداز میں برتاؤ کیا، جس کا کریڈٹ تینوں باؤلرز کو جاتا ہے۔ ایک باؤلر کے زخمی ہونے سے ٹیم کو فرق ضرور پڑا، تاہم دیگر کھلاڑیوں نے اس کمی کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غازی غوری کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ دونوں اہم ہیں اور یہ دونوں ان کی مضبوط صلاحیتیں ہیں۔ وکٹ کیپر ہونے کے ناتے وہ ٹیم میں جس بھی کردار کی ضرورت ہو، اس میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنی کرکٹ تربیت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے زیادہ تر کھیل سیفی بھائی سے سیکھا ہے، جو کلب میں ان کے کپتان بھی ہیں، تاہم آسٹریلوی وکٹ کیپر ٹم پین ان کے رول ماڈل ہیں۔

غازی غوری نے کہا کہ وکٹ میں باؤلنگ کے لیے کافی کچھ موجود ہے، لیکن بیٹنگ کے دوران سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ کوشش ہوگی کہ جلد وکٹیں حاصل کی جائیں، تاہم بیٹنگ کرتے ہوئے بھی حالات کو سمجھنا ضروری ہے۔

سری لنکا کی بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے غازی غوری نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے مڈل آرڈر نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اچھی کارکردگی دکھائی۔

شیئر کریں:
زاہد فاروق ملک
زاہد فاروق ملک

زاہد فاروق ملک پاکستان کے ممتاز سینئر صحافی، کالم نگار اور میڈیا ایگزیکٹو ہیں۔ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور اس وقت وائسز آف امریکا کے بیورو چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شائع ہوا: 19 نومبر، 2026 کو 03:31 PM

آخری تدوین: 19 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی عدالت نےگرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19 سال 5 ماہ قید کی سزا
امریکا

امریکی عدالت نےگرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19 سال 5 ماہ قید کی سزا

امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو نیویارک کی عدالت نے 19 سال 5 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ نکھل گپتا پہلے ہی جرم کا اعتراف کر چکا تھا، جبکہ امریکی محکمہ انصاف نے 24 سال قید کی استدعا کی تھی۔ مقدمے میں مطلوب بھارتی شہری اور مبینہ را ایجنٹ وکاش یادو تاحال بھارت میں روپوش ہے

محمد نعیم اختر20 نومبر، 2026
پاکستان کا دورہ یادگار رہا، آئندہ بھی یہاں آنا چاہیں گے، کوشال مینڈس
تازہ ترین

پاکستان کا دورہ یادگار رہا، آئندہ بھی یہاں آنا چاہیں گے، کوشال مینڈس

سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے پاکستان کے دورے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی پاکستان آنا چاہیں گے، تاہم بیٹنگ اور بولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے

زاہد فاروق ملک20 نومبر، 2026
بابر اعظم کا نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار
تازہ ترین

بابر اعظم کا نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار

قومی کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی کامیابی، نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور تینوں شعبوں میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

زاہد فاروق ملک20 نومبر، 2026