وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکہ کی 42 ریاستوں میں اکنا ریلیف کی فلاحی سرگرمیاں، 10 لاکھ سے زائد افراد کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کا دعویٰ

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر8 نومبر، 2026
امریکہ کی 42 ریاستوں میں اکنا ریلیف کی فلاحی سرگرمیاں، 10 لاکھ سے زائد افراد کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کا دعویٰ

میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں اکنا ریلیف کا سالانہ فنڈ ریزنگ بینکوئٹ 2026 منعقد ہوا۔ ڈاکٹر محسن انصاری کے مطابق ادارہ امریکہ کی 42 ریاستوں میں خوراک جبکہ 100 سے زائد مقامات پر طبی سہولتیں فراہم کر رہا ہے

بالٹی مور: امریکی ریاست میری لینڈ میں اکنا ریلیف کے سالانہ فنڈ ریزنگ بینکوئٹ 2026 کا انعقاد کیا گیا، جہاں مقررین نے ادارے کی فلاحی سرگرمیوں، فوڈ ڈسٹری بیوشن اور طبی سہولتوں کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین ڈاکٹر محسن انصاری نے بتایا کہ اکنا ریلیف امریکہ کی 42 ریاستوں میں ضرورت مند خاندانوں کو خوراک فراہم کر رہا ہے، جبکہ ادارے کی امداد سے مستفید ہونے والوں میں غیر مسلم افراد بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ امریکہ میں 100 سے زائد مقامات پر طبی سہولتیں فراہم کر رہا ہے اور اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد ان خدمات سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

تقریب سے معروف موٹیویشنل اسپیکر شیخ سلیمان ہانی اور شیخ صاحب چکیما نے بھی خطاب کیا اور انسانی خدمت، کمیونٹی کے تعاون اور فلاحی منصوبوں کے لیے مالی معاونت کی اہمیت اجاگر کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور انگریزی ترجمے سے ہوا۔ اس موقع پر اسپانسرز اور شراکت داروں کی خدمات کو سراہا گیا، جبکہ اختتام پر شرکاء کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 8 نومبر، 2026 کو 04:26 AM

آخری تدوین: 8 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین