وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، جواب کے لیے وقت مانگ لیا

W
Web Desk
10 ستمبر، 2026
امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، جواب کے لیے وقت مانگ لیا

قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم لیکس کی تحقیقات کے سلسلے میں این سی سی آئی اے لاہور آفس میں پیش ہوگئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے موبائل فونز این سی سی آئی اے کے حوالے کیے گئے ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں

قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم سے متعلق مبینہ لیکس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور آفس میں پیش ہوگئے۔

این سی سی آئی اے نے دونوں کرکٹرز کو نوٹس جاری کرکے طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق امام الحق اور محمد رضوان نے حکام کے سامنے پیش ہوکر اپنا جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کے موبائل فون این سی سی آئی اے کے حوالے کیے ہیں، جنہیں ان لاک کروا کر انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم سے متعلق معلومات اور مبینہ لیکس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق معاملے پر فی الحال کوئی حتمی تبصرہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ انکوائری ابھی جاری ہے۔ ذرائع نے کہا کہ کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیرمصدقہ اور بے بنیاد خبروں سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم کے بعض کھلاڑیوں کی جانب سے مبینہ ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر اندرونی انکوائری کا بھی اعلان کیا تھا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق انکوائری کے دوران تمام متعلقہ افراد کا مؤقف اور دستیاب شواہد سامنے رکھے جائیں گے، جبکہ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ معاملے سے متعلق معلومات کے لیے صرف پی سی بی کے باضابطہ بیانات پر اعتماد کریں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 ستمبر، 2026 کو 01:43 PM

آخری تدوین: 10 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

سٹیٹ بینک نے شرح سود 0.50 فیصد بڑھا دی، نئی شرح 12 فیصد مقرر
تازہ ترین

سٹیٹ بینک نے شرح سود 0.50 فیصد بڑھا دی، نئی شرح 12 فیصد مقرر

گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق ایران امریکا جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح پر رہنے سے مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 10 میں سے 9 اراکین نے شرح سود میں اضافے کے حق میں ووٹ دیا

Web Desk26 اکتوبر، 2026
طارق فضل چودھری کا افغان حکام سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان

طارق فضل چودھری کا افغان حکام سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ پاکستان کے خلاف الزامات عائد کرنے کے بجائے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کریں اور سرحد پار دراندازی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف افغان حکام کے الزامات بے بنیاد ہیں اور اسلام آباد نے دہشت گردی سے متعلق شواہد افغان نمائندوں کے سامنے بھی رکھے ہیں

Web Desk26 اکتوبر، 2026
احمد کیانی نے 19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچور گالف کپ جیت لیا
کھیل

احمد کیانی نے 19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچور گالف کپ جیت لیا

لاہور کلب کے احمد کیانی نے 19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچور گالف کپ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ اس مقابلے میں ملک بھر سے 250 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، جبکہ اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے

زاہد فاروق ملک26 اکتوبر، 2026