وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری دے دی

W
Web Desk
8 مئی، 2026
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری دے دی
international seerat conference

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نےپاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری دے دی ہے، جسے ملکی معیشت کیلئے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ رقم توسیعی فنڈ سہولت اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرامز کے تحت فراہم کی جائے گی۔ منظوری کے بعد پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ آر ایس ایف کے تحت 210 ملین ڈالر اضافی موصول ہوں گے۔

حکام کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 27 مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط، ٹیکس اصلاحات اور دیگر معاشی شرائط پر عملدرآمد مکمل کیا۔

ایگزیکٹو بورڈ نے انہی اقدامات کی بنیاد پر قرض قسط کی حتمی منظوری دی، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور معاشی استحکام کو سہارا ملنے کی توقع ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ پاکستان نے تمام پیشگی اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور اسٹاف لیول معاہدہ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد قرض منظوری کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔

معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی منظوری سے عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 مئی، 2026 کو 04:26 PM

آخری تدوین: 8 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوگیا
تازہ ترین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 24 ڈالر فی اونس کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگئی، جبکہ چاندی کے نرخ بھی کم ہوگئے

Web Desk7 ستمبر، 2026
فاطمہ ثناء پر بڑا جرمانہ، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ
تازہ ترین

فاطمہ ثناء پر بڑا جرمانہ، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ بھارتی بیٹر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنے پر فاطمہ ثناء کو دو سال میں دوسری مرتبہ ڈی میرٹ پوائنٹ ملا۔ آئی سی سی قوانین کے تحت چار ڈی میرٹ پوائنٹس پر پابندی عائد ہوسکتی ہے

Web Desk7 ستمبر، 2026
حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، انسداد دہشتگردی عدالت میں اہم سماعت
پاکستان

حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، انسداد دہشتگردی عدالت میں اہم سماعت

حماد اظہر کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پراسیکیوشن نے فوٹو گرامٹک ٹیسٹ، موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفتیش کے لیے ریمانڈ مانگا۔ دوسری جانب حماد اظہر کی والدہ نے لاہور ہائیکورٹ میں بازیابی کی درخواست بھی دائر کردی

Web Desk7 ستمبر، 2026