وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کیا عمران عباس نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟ اداکار نے حقیقت بتا دی

W
Web Desk
6 جولائی، 2026
کیا عمران عباس نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟ اداکار نے حقیقت بتا دی

اداکار عمران عباس نے شوبز چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال کسی نئے ڈرامے میں کام کرنے کا ارادہ نہیں، وہ اس وقت اپنی کاروباری سرگرمیوں پر توجہ دے رہے ہیں

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے شوبز چھوڑنے اور ٹی وی اسکرین پر واپسی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ان کا کسی نئے ڈرامے میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اداکار نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا، جہاں ایک مداح نے ان سے نئے ڈرامے کے بارے میں سوال کیا۔

عمران عباس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کوئی نیا ڈرامہ نشر ہونے والا نہیں کیونکہ انہوں نے حالیہ عرصے میں کسی بھی ٹی وی پراجیکٹ پر دستخط نہیں کیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ فی الحال شوبز میں واپسی کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے اور اپنی تمام تر توجہ کاروباری سرگرمیوں پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کا موجودہ فیصلہ شوبز سے مستقل کنارہ کشی کا اعلان نہیں بلکہ ایک عارضی وقفہ ہے، جبکہ مستقبل میں کسی مناسب منصوبے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عمران عباس پاکستان کے معروف اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دل جیت چکے ہیں۔

ماضی میں بھی وہ اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ موجودہ دور کے بیشتر ڈراموں کے اسکرپٹس انہیں اتنے متاثر نہیں کرتے کہ وہ دوبارہ ٹی وی اسکرین پر واپسی کا فیصلہ کریں، یہی وجہ ہے کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں 9 محرم الحرام کے موقع پر عمران عباس نے عراق کے مقدس شہر کربلا سے اپنی روحانی حاضری کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جن میں انہیں مقدس مقامات کی زیارت، سبیلوں میں شرکت اور کربلا کے تاریخی عجائب گھر کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 جولائی، 2026 کو 04:48 AM

آخری تدوین: 6 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

خالصتان کارکنوں کا پانچ مغربی ممالک میں بھارتی سفارتی مشنز کے باہر احتجاج، واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کی ناکہ بندی
تازہ ترین

خالصتان کارکنوں کا پانچ مغربی ممالک میں بھارتی سفارتی مشنز کے باہر احتجاج، واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کی ناکہ بندی

خالصتان کے حامی گروپ سکھ فار جسٹس (SFJ) نے امریکا سمیت پانچ ممالک میں بھارتی سفارتی مشنز کے باہر بیک وقت احتجاجی مظاہرے کیے۔

Web Desk6 جولائی، 2026
حماس کا غزہ میں حکومت سے دستبرداری کا اعلان، انتظامی کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

حماس کا غزہ میں حکومت سے دستبرداری کا اعلان، انتظامی کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ

حماس نے غزہ میں تقریباً 20 سال بعد اپنی حکومت ختم کرنے اور انتظامی کمیٹی تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔ تنظیم کے مطابق شہری انتظام ٹیکنوکریٹک قومی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا، جبکہ عسکری ونگ اور اسلحے سے متعلق مؤقف برقرار رہے گا

Web Desk6 جولائی، 2026
تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا جلوس، لاکھوں افراد کی شرکت، ایران بھر میں سات روزہ سوگ
تازہ ترین

تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا جلوس، لاکھوں افراد کی شرکت، ایران بھر میں سات روزہ سوگ

تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا جلوس لاکھوں افراد کی موجودگی میں جاری ہے۔ نماز جنازہ کے بعد میت کو قم، نجف، کربلا اور مشہد لے جانے کا اعلان، ایران میں سات روزہ سرکاری سوگ نافذ

Web Desk6 جولائی، 2026