وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی کانگریس میں ایران جنگ کے دوران 39 طیارے تباہ ہونے کا دعویٰ

W
Web Desk
13 مئی، 2026
امریکی کانگریس میں ایران جنگ کے دوران 39 طیارے تباہ ہونے کا دعویٰ

امریکی کانگریس میں ہونے والی ایک حالیہ سماعت کے دوران ایران کے ساتھ مبینہ جنگی صورتحال میں امریکی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جہاں ایک رکن کانگریس نے 39 امریکی طیارے تباہ ہونے کا ذکر کیا۔

ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں چیف فنانشل آفیسر جے ہرسٹ سے اس معاملے پر سخت سوالات کیے، تاہم حکام کی جانب سے واضح جواب دینے کے بجائے محتاط اور مبہم مؤقف اختیار کیا گیا۔

ایڈورڈ کیس نے اپنی گفتگو میں امریکی دفاعی ویب سائٹ “دی وار زون” کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا، جس کے مطابق 39 روزہ مبینہ جنگ کے دوران امریکی فضائیہ نے تقریباً 13 ہزار فضائی مشنز انجام دیے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس عرصے کے دوران امریکا کے 39 طیارے تباہ جبکہ مزید 10 طیاروں کو مختلف نوعیت کا نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق تباہ یا متاثر ہونے والے عسکری اثاثوں میں 24 MQ-9 ریپر ڈرونز ، متعدد ایف-15 اور اے-10 لڑاکا طیارے شامل تھے۔

مزید یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ جدید F-35 Lightning II اسٹیلتھ طیارہ ایرانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، تاہم اس کا پائلٹ محفوظ رہا۔ رپورٹ میں بعض امریکی طیاروں کےکویت کی فضائی حدود میں تباہ ہونے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ امریکی عسکری اثاثوں کو مخالف فورسز کے قبضے میں جانے سے روکنے کیلئے خود امریکی فورسز نے تباہ کیا۔ تاہم ان تمام دعوؤں کی تاحال کسی آزاد یا سرکاری ذریعے سے باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 مئی، 2026 کو 07:31 AM

آخری تدوین: 13 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

لیزا کُک کے وکیل کا ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات پر اعتراض، غیر جانب داری پر سوالات
امریکا

لیزا کُک کے وکیل کا ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات پر اعتراض، غیر جانب داری پر سوالات

امریکی فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کُک کے وکیل نے ٹرمپ انتظامیہ کی تحقیقات کے طریقۂ کار اور غیر جانب داری پر اعتراض اٹھا دیا۔ کیس کی سماعت 5 نومبر 2026 کو وائٹ ہاؤس میں مقرر ہے

محمد نعیم اختر14 اکتوبر، 2026
امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت
امریکا

امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت

آرچ بشپ ٹموتھی بروگلیو نے امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سزائے موت کی براہ راست نشریات کے مجوزہ منصوبے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی
امریکا

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی واشنگٹن ڈی سی میں واقع رہائش گاہ پر تلاشی کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کا تعلق امیگریشن دستاویزات سے ہے، تاہم حکام نے تفصیلات جاری نہیں کیں اور کسی جرم کے ثابت ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی

محمد نعیم اختر13 اکتوبر، 2026