وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

عوامی حقوق تسلیم کیے بغیر کوئی معاہدہ ممکن نہیں: ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف

W
Web Desk
12 مئی، 2026
عوامی حقوق تسلیم کیے بغیر کوئی معاہدہ ممکن نہیں: ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کیے بغیر کسی معاہدے تک پہنچنا ناممکن ہے۔ انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وقت ضائع کرنے کی قیمت امریکی ٹیکس دہندگان کو ادا کرنا پڑے گی۔

(تہران) محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے بنیادی حقوق کو تسلیم کیے بغیر کسی بھی معاہدے تک پہنچنا ممکن نہیں۔

ایرانی اسپیکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے 14 نکاتی منصوبے میں بیان کیے گئے عوامی حقوق کو قبول کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں۔

محمد باقر قالیباف کے مطابق اس کے علاوہ اختیار کیا جانے والا کوئی بھی طریقہ مکمل طور پر بے نتیجہ ثابت ہوگا اور صرف ایک کے بعد دوسری ناکامی کا سبب بنے گا۔

انہوں نے امریکا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جتنا زیادہ وقت ضائع کیا جائے گا، اس کی قیمت امریکی ٹیکس دہندگان کو ادا کرنا پڑے گی۔

ایرانی اسپیکر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی، جنگ بندی اور جوہری مذاکرات سے متعلق بیانات میں شدت دیکھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 مئی، 2026 کو 04:17 AM

آخری تدوین: 12 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ میں مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.7 فیصد ریکارڈ
تازہ ترین

امریکہ میں مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.7 فیصد ریکارڈ

امریکہ میں ستمبر 2026 کے دوران مہنگائی کی شرح 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو چار ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ ایران جنگ کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

Web Desk14 اکتوبر، 2026
بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026