وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی قوم کی طاقت آبادی میں اضافے سے جڑی ہے، شرح پیدائش بڑھانا قومی ضرورت ہے: مجتبیٰ خامنہ ای

W
Web Desk
20 مئی، 2026
ایرانی قوم کی طاقت آبادی میں اضافے سے جڑی ہے، شرح پیدائش بڑھانا قومی ضرورت ہے: مجتبیٰ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی پاپولیشن ڈے پر شرح پیدائش بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی طاقت اور مستقبل کی کامیابیاں آبادی میں اضافے سے وابستہ ہیں

(تہران) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی پاپولیشن ڈے کے موقع پر آبادی میں اضافے اور شرح پیدائش کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی طاقت اور اس کے مستقبل کا تسلسل براہِ راست آبادی بڑھنے سے وابستہ ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے خصوصی پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے بچوں کی پیدائش کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے مؤثر اقدامات اور عوامی شعور بیدار کرنے کی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے آبادی کے شعبے میں سرگرم کارکنوں کے اس خط کا جواب بھی دیا جس میں ان کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت اور عقیدت کا اظہار کیا گیا تھا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی پالیسی کو صرف ماضی کی غلطیوں کی تلافی کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ اس کا ایک اہم سٹریٹجک اور قومی پہلو بھی ہے۔ ان کے مطابق مضبوط آبادی مستقبل میں ایران کو عالمی سطح پر زیادہ مؤثر کردار ادا کرنے اور اہم سٹریٹجک کامیابیاں حاصل کرنے کے قابل بنا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درست اور طویل المدتی آبادی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایرانی قوم نئی اسلامی ایرانی تہذیب کی تشکیل کی جانب نمایاں پیش رفت کر سکتی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ مرحوم رہبر نے بھی عوامی و نجی ملاقاتوں اور خط و کتابت میں آبادی کے مسئلے کو ہمیشہ اہم قومی ترجیح قرار دیا تھا اور اسے اسلامی نظام کے اہم ترین سٹریٹجک معاملات میں شامل کیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے آبادی کے شعبے میں کام کرنے والے عوامی کارکنوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل کوششیں اور بچوں کی پیدائش کے رجحان کو فروغ دینا ایران کے روشن مستقبل کی ضمانت بن سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 مئی، 2026 کو 06:56 AM

آخری تدوین: 20 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، سیاسی حلقوں میں سوگ
تازہ ترین

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، سیاسی حلقوں میں سوگ

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ امریکی سینیٹ کی بجٹ کمیٹی کے چیئرمین تھے اور دفاعی و خارجہ پالیسی پر ریپبلکن پارٹی کی اہم آواز سمجھے جاتے تھے

Web Desk12 جولائی، 2026
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری پر زور
تازہ ترین

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری پر زور

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی کشیدگی کم کرنے، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل، مذاکرات او

Web Desk12 جولائی، 2026
پاکستانی ڈراموں اور فلموں کو عالمی سطح پر فروغ دینے کا منصوبہ، نیٹ فلکس سے مذاکرات، اپنا OTT پلیٹ فارم بھی زیرِ غور
تازہ ترین

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کو عالمی سطح پر فروغ دینے کا منصوبہ، نیٹ فلکس سے مذاکرات، اپنا OTT پلیٹ فارم بھی زیرِ غور

حکومت پاکستان نے نیٹ فلکس، ایمیزون پرائم اور دیگر عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے مذاکرات شروع کر دیے ہیں تاکہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا سکے۔ ساتھ ہی پاکستان کا اپنا OTT پلیٹ فارم بنانے کی تیاری بھی جاری ہے، جس سے تخلیقی صنعت، سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ ملنے کی توقع ہے

Web Desk12 جولائی، 2026