وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

W
Web Desk
20 اگست، 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال، سفارتی عمل اور سیاسی حل کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں موجودہ علاقائی صورتحال، حالیہ سفارتی پیش رفت اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حالیہ سفارتی عمل اور سیاسی و سفارتی حل کو آگے بڑھانے کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں جانب سے باہمی مشاورت اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، جبکہ علاقائی معاملات پر رابطے اور سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی اور سفارتی صورتحال کے تناظر میں مختلف ممالک کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 اگست، 2026 کو 02:24 AM

آخری تدوین: 20 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی عدالت نےگرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19 سال 5 ماہ قید کی سزا
امریکا

امریکی عدالت نےگرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19 سال 5 ماہ قید کی سزا

امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو نیویارک کی عدالت نے 19 سال 5 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ نکھل گپتا پہلے ہی جرم کا اعتراف کر چکا تھا، جبکہ امریکی محکمہ انصاف نے 24 سال قید کی استدعا کی تھی۔ مقدمے میں مطلوب بھارتی شہری اور مبینہ را ایجنٹ وکاش یادو تاحال بھارت میں روپوش ہے

محمد نعیم اختر20 نومبر، 2026
پاکستان کا دورہ یادگار رہا، آئندہ بھی یہاں آنا چاہیں گے، کوشال مینڈس
تازہ ترین

پاکستان کا دورہ یادگار رہا، آئندہ بھی یہاں آنا چاہیں گے، کوشال مینڈس

سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے پاکستان کے دورے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی پاکستان آنا چاہیں گے، تاہم بیٹنگ اور بولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے

زاہد فاروق ملک20 نومبر، 2026
بابر اعظم کا نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار
تازہ ترین

بابر اعظم کا نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار

قومی کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی کامیابی، نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور تینوں شعبوں میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

زاہد فاروق ملک20 نومبر، 2026