وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز

W
Web Desk
28 اگست، 2026
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز پیش کردی۔ ایران نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ سکیورٹی انتظامات پر تعاون کی پیشکش بھی کردی

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے کے اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز پیش کرتے ہوئے مشترکہ سکیورٹی انتظامات پر تعاون کی پیشکش کردی۔

تہران میں اسلامی اتحاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ سکیورٹی انتظامات کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسلامی ممالک کے درمیان کوئی تنازع پیدا ہو تو اسے باہمی طور پر خود حل کیا جانا چاہیے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ تہران کی جانب سے یہ پیشکش کسی کمزوری کی وجہ سے نہیں بلکہ جنگ سے حاصل ہونے والے تجربے کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور اسلامی ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلامی ممالک ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہوں، مسعود پزشکیان

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کا اپنے دفاع کے لیے اقدامات کرنا مسلم ممالک کے ساتھ دشمنی کے مترادف نہیں۔ انہوں نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف حملوں کے لیے اپنی سرزمین یا پلیٹ فارم استعمال ہونے سے گریز کریں۔

ایرانی صدر نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ سکیورٹی انتظامات کو ضروری قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنے مسائل بیرونی مداخلت کے بجائے باہمی مذاکرات اور تعاون کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مسعود پزشکیان کی یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں سکیورٹی صورتحال اور مختلف ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث اسلامی ممالک کے باہمی تعاون اور علاقائی سلامتی کے معاملات اہمیت اختیار کرچکے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 اگست، 2026 کو 05:50 AM

آخری تدوین: 28 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ میں مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.7 فیصد ریکارڈ
تازہ ترین

امریکہ میں مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.7 فیصد ریکارڈ

امریکہ میں ستمبر 2026 کے دوران مہنگائی کی شرح 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو چار ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ ایران جنگ کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

Web Desk14 اکتوبر، 2026
بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026