وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت ختم کرنے کی ہدایت، مذاکرات پر زور

W
Web Desk
10 نومبر، 2026
ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت ختم کرنے کی ہدایت، مذاکرات پر زور

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ ایران نے برابری کی بنیاد پر مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے دباؤ مسترد کردیا

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ جاری ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی صورتحال ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایرانی صدر کے مطابق سپریم لیڈر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ باوقار انداز میں مذاکرات کے ذریعے موجودہ کشیدہ صورتحال کا خاتمہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات کے ذریعے ایران کے حقوق حاصل کیے جاسکتے ہیں تو جنگ سے گریز کیا جانا چاہیے، تاہم دھمکیوں، دباؤ اور طاقت کے استعمال کے ذریعے ایران کو جھکانے کی کوئی کوشش قبول نہیں کی جائے گی۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران برابری اور انصاف کی بنیاد پر مذاکرات کا حامی ہے، لیکن کسی قسم کی زبردستی یا دباؤ قبول نہیں کرے گا۔ ملکی خودمختاری اور دفاع کے تحفظ کے لیے ایران اپنی صلاحیتوں پر انحصار جاری رکھے گا۔

ایرانی صدر نے توانائی کے مؤثر استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول، بجلی اور گیس کی بچت اور توانائی کے وسائل کے بہتر استعمال پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے سفارتی کوششیں اہمیت اختیار کر رہی ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 نومبر، 2026 کو 06:01 AM

آخری تدوین: 10 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان

9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، جبکہ کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا اور عرفان سلیم کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کردی

Web Desk11 نومبر، 2026
ایرانی دھمکیاں، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل
تازہ ترین

ایرانی دھمکیاں، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل

ڈسکرپشن: امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور ان کے خاندان کو فوجی اڈے پر منتقل کردیا گیا

Web Desk11 نومبر، 2026
خواہش تھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد بنے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
تازہ ترین

خواہش تھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد بنے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی اتحاد کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوائنٹ اپوزیشن میں مولانا پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، تاہم مشترکہ تحریک چلانے کا فیصلہ ابھی قبل ازوقت ہے

Web Desk11 نومبر، 2026