وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، امن و استحکام کیلئے مذاکرات پر زور

W
Web Desk
24 ستمبر، 2026
اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، امن و استحکام کیلئے مذاکرات پر زور

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل رابطے کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ دونوں جانب سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا

نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات اور سفارت کاری پر زور

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی اور علاقائی معاملات پر مشاورت اور رابطے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تعلقات کے علاوہ خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی و عالمی معاملات بھی زیر بحث آئے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 ستمبر، 2026 کو 06:00 AM

آخری تدوین: 24 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت مذاکرات کیلئے تیار، بیرسٹر گوہر
پاکستان

محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت مذاکرات کیلئے تیار، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ کس سے بات کرنی ہے، تاہم فی الحال مذاکرات نہیں ہو رہے۔ دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے ذریعے ملک کو موجودہ مسائل سے نکالا جا سکتا ہے

Web Desk24 ستمبر، 2026
10 سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی: ایلون مسک کا بڑا دعویٰ
تازہ ترین

10 سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی: ایلون مسک کا بڑا دعویٰ

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 10 سال میں دنیا میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ سکتی ہے۔ چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا کہ مستقبل میں ایک شخص ہزاروں روبوٹس اور ڈیجیٹل ایجنٹس کو کنٹرول کر سکے گا۔ ان کے مطابق روبوٹس بچوں کی تعلیم، معمر افراد کی دیکھ بھال اور روزمرہ کے متعدد کام انجام دے سکتے ہیں

Web Desk24 ستمبر، 2026
لانگ مارچ مؤخر کیے بغیر پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ
پاکستان

لانگ مارچ مؤخر کیے بغیر پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی موجود ہیں۔ رانا ثنااللہ کے مطابق اسلام آباد میں کنٹینرز حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھے گئے ہیں جبکہ سڑکیں کھلی ہیں

Web Desk24 ستمبر، 2026