وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

خالصتان کارکنوں کا پانچ مغربی ممالک میں بھارتی سفارتی مشنز کے باہر احتجاج، واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کی ناکہ بندی

W
Web Desk
6 جولائی، 2026
خالصتان کارکنوں کا پانچ مغربی ممالک میں بھارتی سفارتی مشنز کے باہر احتجاج، واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کی ناکہ بندی

خالصتان کے حامی گروپ سکھ فار جسٹس (SFJ) نے امریکا سمیت پانچ ممالک میں بھارتی سفارتی مشنز کے باہر بیک وقت احتجاجی مظاہرے کیے۔

واشنگٹن: خالصتان کے حامی گروپ سکھ فار جسٹس (SFJ) نے امریکا، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھارتی سفارتی مشنز کے باہر بیک وقت احتجاجی مظاہرے کیے، جبکہ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کی علامتی ناکہ بندی بھی کی گئی۔

سکھ گروپ کے مطابق یہ احتجاج 4 جولائی 1955 کے تاریخی واقعے کی 71ویں برسی کے موقع پر منعقد کیے گئے۔

ایس ایف جے کے رہنماؤں ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو اور گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ خالصتان ریفرنڈم کی مہم جاری رہے گی اور سکھوں کے حقِ خود ارادیت کے مطالبے کو جمہوری طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 جولائی، 2026 کو 07:23 PM

آخری تدوین: 6 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین