وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

زنگ آلود تیر شیر کا شکار نہیں کر سکتا، بھٹو کی سیاست کو فاشزم سمجھتا ہوں: خواجہ سعد رفیق

W
Web Desk
23 جولائی، 2026
زنگ آلود تیر شیر کا شکار نہیں کر سکتا، بھٹو کی سیاست کو فاشزم سمجھتا ہوں: خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے آزاد کشمیر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زنگ آلود تیر شیر کا شکار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے اسے فاشزم قرار دیا، جبکہ کشمیر، قومی سلامتی، آزاد کشمیر انتخابات اور مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی پر بھی اظہار خیال کیا

(اسلام آباد) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وہ شہید بے نظیر بھٹو کا احترام کرتے ہیں، تاہم ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست کو فاشزم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "زنگ آلود تیر شیر کا شکار نہیں کر سکتا۔"

آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں اسلام آباد میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی مرتبہ پاکستان میں عوامی مینڈیٹ کی نفی کی اور اکثریتی جماعت کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی لشکر یا گروہ کشمیریوں اور پاکستان کے درمیان تعلق کو کمزور نہیں کر سکتا۔ ان کے بقول پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر کئی جنگیں لڑی ہیں اور مسلح افواج ملک کی سرحدوں کا بھرپور دفاع کر رہی ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے ووٹرز سے اپیل کی کہ حافظ احمد رضا قادری اور راجہ صدیق کو کامیاب بنا کر مسلم لیگ (ن) کو فتح دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابات اس لیے بھی اہم ہیں کیونکہ پہلی بار کشمیر اور پاکستان کے رشتے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کسی بھی حکومت نے مسئلہ کشمیر پر قومی مؤقف سے انحراف نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول سے آگے نہیں بڑھ سکتا کیونکہ اسے کروڑوں پاکستانیوں کی حمایت یافتہ مضبوط قومی مؤقف کا سامنا ہے۔

لیگی رہنما نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار وہاں کی حکومت کی ناقص کارکردگی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر شفاف طرزِ حکمرانی کو فروغ دے گی اور رشوت کے الزامات میں ملوث افراد کو حکومت کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے اور اس کی مضبوطی تحریک آزادی کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کے لیے بلوچستان اور کشمیر میں سازشیں کی جا رہی ہیں، جبکہ آئینی و قانونی تبدیلیاں صرف پارلیمان اور اسمبلیوں کے ذریعے ہی ممکن ہیں، چوکوں اور چوراہوں میں نہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کشمیری عوام کو تمام دستیاب وسائل فراہم کیے جائیں گے اور ایسے نمائندے منتخب ہونے چاہییں جو عوام کے حقوق کا مؤثر انداز میں دفاع کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان اپنے ووٹ اور شناخت کا تحفظ کریں، کیونکہ یہی ووٹ مستقبل میں کشمیر کے فیصلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 جولائی، 2026 کو 03:08 AM

آخری تدوین: 23 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تعلیمی و سائنسی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان

پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تعلیمی و سائنسی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر اومر ایچ اوبا اور کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر کی ملاقات۔ طلبہ و اساتذہ کے تبادلوں، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور مشترکہ سائنسی تحقیق میں تعاون پر تبادلۂ خیال

Web Desk22 اکتوبر، 2026
نیویارک میں پاک لانچ کانفرنس، پاکستانی ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس عالمی توجہ کا مرکز
امریکا

نیویارک میں پاک لانچ کانفرنس، پاکستانی ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس عالمی توجہ کا مرکز

نیویارک کے ییل کلب میں پاک لانچ یو این کانفرنس کا انعقاد، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی شرکت۔ مصنوعی ذہانت، اسٹارٹ اپس اور عالمی سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال

Web Desk22 اکتوبر، 2026
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جنوبی کوریا کے قومی دن اور یومِ افواج کی تقریب میں شرکت
تازہ ترین

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جنوبی کوریا کے قومی دن اور یومِ افواج کی تقریب میں شرکت

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ قومی دن اور یومِ افواج کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور جنوبی کوریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور عوامی روابط مزید مضبوط بنانے کی اہمیت اجاگر کی گئی

زاہد فاروق ملک22 اکتوبر، 2026