وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

لاہور قلندرز کا پاک امریکہ کرکٹ تعلقات کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کا اعلان

زاہد فاروق ملکزاہد فاروق ملک19 نومبر، 2026
لاہور قلندرز کا پاک امریکہ کرکٹ تعلقات کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کا اعلان

لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے امریکی کرکٹ اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ عاطف رانا، ثمین رانا اور شاہین شاہ آفریدی کی امریکی سفارت خانے کی خصوصی تقریب میں شرکت، نیٹلی اے بیکر کا ٹیم ورک پر زور

اسلام آباد: لاہور قلندرز نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان کرکٹ کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکی کرکٹ اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے مالک اور ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ان کے انتہائی مضبوط روابط ہیں اور امریکی کرکٹ سمیت وہاں کے کھلاڑیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھی جائے گی۔

اپنے بیان میں ثمین رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز کا مقصد امریکی کھلاڑیوں کو پاکستان اور امریکہ دونوں ممالک میں بہترین سہولیات اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کے تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکے۔

دریں اثنا، لاہور قلندرز کے مالکان عاطف رانا اور ثمین رانا نے پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

امریکی سفارت خانے میں منعقدہ اس تقریب کا مقصد وہاں خدمات انجام دینے والے پاکستانی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی خدمات کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس موقع پر لاہور قلندرز کے وفد نے سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا، جبکہ تقریب میں غیر رسمی ملاقاتوں، معروف امریکی کھانوں اور ٹیم بلڈنگ کی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے خصوصی تقریب میں مدعو کرنے پر امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیٹلی اے بیکر نے کرکٹ اور سفارت کاری دونوں شعبوں میں ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے ساتھیوں کے درمیان دونوں ممالک کے تحفظ، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مثالی تعاون قابل فخر ہے۔

انہوں نے باہمی تعاون اور ٹیم ورک کو دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے لیے اہم قرار دیا۔

شیئر کریں:
زاہد فاروق ملک
زاہد فاروق ملک

زاہد فاروق ملک پاکستان کے ممتاز سینئر صحافی، کالم نگار اور میڈیا ایگزیکٹو ہیں۔ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور اس وقت وائسز آف امریکا کے بیورو چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شائع ہوا: 19 نومبر، 2026 کو 03:20 PM

آخری تدوین: 19 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی عدالت نےگرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19 سال 5 ماہ قید کی سزا
امریکا

امریکی عدالت نےگرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19 سال 5 ماہ قید کی سزا

امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو نیویارک کی عدالت نے 19 سال 5 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ نکھل گپتا پہلے ہی جرم کا اعتراف کر چکا تھا، جبکہ امریکی محکمہ انصاف نے 24 سال قید کی استدعا کی تھی۔ مقدمے میں مطلوب بھارتی شہری اور مبینہ را ایجنٹ وکاش یادو تاحال بھارت میں روپوش ہے

محمد نعیم اختر20 نومبر، 2026
پاکستان کا دورہ یادگار رہا، آئندہ بھی یہاں آنا چاہیں گے، کوشال مینڈس
تازہ ترین

پاکستان کا دورہ یادگار رہا، آئندہ بھی یہاں آنا چاہیں گے، کوشال مینڈس

سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے پاکستان کے دورے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی پاکستان آنا چاہیں گے، تاہم بیٹنگ اور بولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے

زاہد فاروق ملک20 نومبر، 2026
بابر اعظم کا نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار
تازہ ترین

بابر اعظم کا نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار

قومی کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی کامیابی، نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور تینوں شعبوں میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

زاہد فاروق ملک20 نومبر، 2026